وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

تعلیم، ہنر مندی  کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے  وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کے ساتھ ہریانہ کے 124 پی ایم شری اسکول  وقف کئے


پی ایم شری اسکول 21ویں صدی کی جدید تعلیم کے ساتھ مہارت کی علامت ہوں گے: دھرمیندر پردھان کا بیان

Posted On: 25 OCT 2023 7:00PM by PIB Delhi

تعلیم، ہنر مندی  کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے ہریانہ کے  وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کے ساتھ ہریانہ کے 124 پی ایم شری اسکول  وقف کئے۔ان  اسکولوں میں آئی سی ٹی لیبس  اور اسمارٹ کلاس رومس میں ہوں گے ۔ہریانہ کے اسکول کے تعلیم کے وزیر جناب کنور پال، سینئر عہدیدارن ، معزز شخصیتوں اور ممتاز ماہرین تعلیم نے اس موقع پر منعقد ایک تقریب میں شرکت کی۔ان کے علاوہ وزراء نے اسکولس ایپ اور موبائل ایپلی کیشن (این آئی پی یو این) کی ایکری ڈیشن کا بھی آغاز کیا۔ اس موقع پر کتابوں اور بال واٹیکا – تھرڈ کے لئے تدریسی مواد بھی جاری کیا۔

   

یہ تقریب پی ایم شری اسکولس ، ای - آدھی گام اور ایم آئی ایس پلیٹ فارم پر پرزینٹیشن کے ساتھ شروع ہوا۔اس موقع پر آن لائن ٹرانسفر پالیسی اور پاؤنڈیشنل ، لیٹریسی اور نیومریسی اور نپون ہریانہ مشن کی بھی نمائش کی گئی۔ وزرا نے تقریب کے آغاز کے دوران  پی ایم شری اسکول پروگرام اور نیشنل ایجوکیشن پالیسی سے متعلق نمائش بھی دیکھی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ آج ہریانہ کے اسکولوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے ایک تاریخی دن ہے اس کے ذریعہ جدید اور معیاری تعلیم دی جائے گی تاکہ قومی تعلیمی پالیسی کی بنیادوں کو مضبوط کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم شری اسکولس ہنر مندی کی بنیاد پر 21ویں صدی کی جدید تعلیم ،عوام کی زندگی کے کلچر اور مادری زبان کے ساتھ مہارت کی ایک علامت ہوگی۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پی ایم شری اسکول    کے آغاز سے ہریانہ میں اسکولی تعلیم کے امکانات بڑھ جائیں گے اور اس پہل سے بچوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

جناب پرھان نے ہریانہ میں اسکولی تعلیم کودرخشاں بنانے کے لئے ہریانہ اسکول تعلیم کے محکمے کی طرف سے شروع کئے گئے مختلف اقدامات اور اصلاحات کے لئے ریاستی سرکار کو مبارکباد دی۔انہوں نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی) نے طلبا کے نصاب کے ہر پہلو میں ان کی نشو نما کو فروغ دینے میں ایک کلیدی رول ادا کیاہے۔

***********

 

ش ح ۔   ح ا  - م ش

U. No.275


(Release ID: 1971194) Visitor Counter : 81


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Odia