صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرجمہوریہ ہند راشٹرپتی بھون میں ایک بین المذاہب میٹنگ میں شریک ہوئیں
Posted On:
25 OCT 2023 1:44PM by PIB Delhi
صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو آج (25 اکتوبر 2023) کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک بین المذاہب میٹنگ میں شریک ہوئیں اور خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ مذہب ہماری زندگیوں میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ مذہبی عقائد اور رسومات ہمیں ناسازگار حالات میں راحت، امید اور طاقت دیتے ہیں۔ دعا اور مراقبہ انسانوں کو اندرونی سکون اور جذباتی استحکام کا تجربہ کرنے میں مدد کرتے ہیں، لیکن امن، محبت، پاکیزگی اور سچائی جیسی بنیادی روحانی اقدار ہماری زندگیوں کو بامعنی بناتی ہیں۔ ان اقدار سے عاری مذہبی رسومات ہمیں فائدہ نہیں پہنچا سکتیں۔ معاشرے میں امن اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے رواداری، ایک دوسرے کا احترام اور ہم آہنگی کی اہمیت کو سمجھنا ضروری ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ہر انسانی جان پیار اور احترام کی مستحق ہے۔ خود کو پہچاننا، بنیادی روحانی خصوصیات کے مطابق زندگی گزارنا، اور خدا کے ساتھ روحانی تعلق قائم کرنا فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور جذباتی انضمام کا فطری ذریعہ ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ انسانیت، محبت اور ہمدردی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی۔ جب مختلف مذاہب کے لوگ مل جل کر ہم آہنگی سے رہتے ہیں تو معاشرے اور ملک کا سماجی تانا بانا مضبوط ہوتا ہے۔ یہ طاقت ملک کے اتحاد کو مزید مضبوط کرتی ہے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ہمارا مقصد 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر قائم کرنا ہے، لہذا اس مقصد کے حصول کے لیے سب کا تعاون ضروری ہوگا۔
صدر جمہوریہ کی مکمل تقریر ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں:
Please click here to see the President's Speech –
*************
ش ح۔م م۔ ت ع
U-221
(Release ID: 1970721)
Visitor Counter : 171