ریلوے کی وزارت

ہندوستانی ریلوے نے اس تیوہار کے سیزن میں مسافروں کے احسن اور آرام دہ سفر کو یقینی بنانے کے لیے 283 خصوصی ریل گاڑیاں چلانے كا اعلان كیا ہے


یہ 283 خصوصی ریل گاڑیاں 4480 ٹرپ کریں گی

بڑے سٹیشنوں پر بھیڑ سے نمٹنے کو ترجیح دی جا رہی ہے

ملک بھر میں ریلوے روٹس پر اہم مقامات کو جوڑنے کے لیے خصوصی ٹرینیں چلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے

Posted On: 23 OCT 2023 6:00PM by PIB Delhi

جاری تیوہار کے سیزن میں ریل مسافروں کی سہولت اور مسافروں کی اضافی بھیڑ سے نمٹنے کے لیے ہندوستانی ریلوے اس سال چھٹھ پوجا تک 283 خصوصی ٹرینوں کی 4480 ٹرپس چلا رہی ہے۔ دہلی-پٹنہ، دہلی-شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا، دانا پور-سہرسہ، داناپور-بنگلور، امبالا-سہرسہ، مظفر پور-یسونت پور، پوری-پٹنہ، اوکھا- نہرلاگن،  سیالدہ-نیو جلپائی گوڑی، کوچویلی-بنگلور، بنارس-ممبئی، ہاوڑہ-رکسول وغیرہ  پر ملک بھر میں اہم مقامات کو جوڑنے کے لیے خصوصی ٹرینیں چلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ 2022 کے دوران، ہندوستانی ریلوے نے 216 پوجا خصوصی ٹرینوں کی 2614 ٹرپس كا اعلان کیا تھا۔

معلنہ پوجا/دیوالی/چھٹھ اسپیشل-2023 (19.10.23 کو)

نمبر شمار

ریلوے

خصوصی ٹرینوں کی معلنہ تعداد

مجموعی ٹرپس کی معلنہ تعداد

1

سنٹرل ریلوے

14

100

2

مشرقی  سنٹرل ریلوے

42

512

3

ایسٹ کوسٹ ریلوے

12

308

4

ایسٹرن ریلوے

8

42

5

ناردرن ریلوے

34

228

6

شمال مشرقی ریلوے

4

26

7

شمال مشرقی سرحدی ریلوے

22

241

8

نارتھ ویسٹرن ریلوے

24

1208

9

جنوبی ریلوے

10

58

10

جنوب مشرقی ریلوے

8

64

11

ساؤتھ سنٹرل ریلوے

58

404

12

ساوتھ ویسٹرن ریلوے

11

27

13

ویسٹرن ریلوے

36

1262

 

میزان

283

4480

غیر ریزرو ڈبوں میں مسافروں کے منظم طریقے سے داخلے کے لیے آر پی ایف عملے کی نگرانی میں ٹرمینس اسٹیشنوں پر قطار بنا کر بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بڑے اسٹیشنوں پر اضافی آر پی ایف اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ٹرینوں کو آسانی سے چلانے کو یقینی بنانے کے لیے افسران کی بڑے اسٹیشنوں پر ایمرجنسی ڈیوٹی لگاءی گءی ہے۔ ٹرین سروس میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے ترجیحی بنیادوں پر نمٹنے کے لیے عملے کو مختلف حصوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

پلیٹ فارم نمبروں کے ساتھ ٹرینوں کی آمد/روانگی کے بار بار اور بروقت اعلان کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

" میں آپ کی مدد کر سکتا ہوں" بوتھ اہم اسٹیشنوں پر چلائے جاتے ہیں جہاں مسافروں کی مناسب مدد اور رہنمائی کے لیے آر پی ایف کے اہلکار اور ٹی ٹی ای کو تعینات کیا جاتا ہے۔ میڈیکل ٹیمیں کال پر بڑے سٹیشنوں پر دستیاب ہیں۔ پیرا میڈیکل ٹیم کے ساتھ ایمبولینس بھی دستیاب ہے۔

سیکورٹی اینڈ ویجیلنس ڈپارٹمنٹ کے عملے کی طرف سے کسی بھی بددیانتی پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ زونل ہیڈ کوارٹر کی طرف سے ویٹنگ ہالز، ریٹائرنگ رومز، پلیٹ فارموں اور عام طور پر اسٹیشنوں پر صفائی برقرار رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

******

U.No:167

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1970290) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi