صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند كی دسہرہ کے موقع پر مبارکباد
Posted On:
23 OCT 2023 6:36PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے دسہرہ کے موقع پر ہم وطنوں کو اپنی طرف سے مبارکباد پیش كی ہے۔
ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ ’’میں دسہرہ کے مبارك موقع پر ہندوستان اور بیرون ملک رہنے والے تمام ہندوستانیوں کو اپنی پرجوش مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔‘‘
دسہرہ کا تہوار جسے وجے دشمی بھی کہا جاتا ہے، بدی پر نیكی کی فتح کی علامت ہے۔ مشرقی اور جنوبی ریاستوں میں دسہرہ کو شیطان مہیشاسور پر درگا دیوی کی فتح کے طور پر منایا جاتا ہے جبکہ شمالی اور مغربی ریاستوں میں یہ تیوہار راون پر بھگوان رام کی فتح کے طور پر مناتے ہیں۔
یہ تہوار ہمیں انا اور منفیت سے چھٹکارا حاصل کرنا سکھاتا ہے جو 'برائی' کی علامت ہے، اور ان سب کے لیے یگانگت اور محبت کے جذبات کو اپنانا سكھاتا ہے جو 'نیكی' کی علامت ہیں۔ بھگوان رام کی اقدار ہمیں زندگی کی سخت ترین آزمائشوں اور مشکلات کے باوجود دھرم کے راستے پر چلنے کی تحریك دیتی ہیں۔
اس روز آئیے ملک کی خوشحالی اور سب کی خاص طور پر پسماندہ لوگوں کی بھلائی کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کریں۔
صدر کا پیغام دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں۔
******
U.No:165
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1970251)