وزارت اطلاعات ونشریات
بھارتی پینورما 2023 نے 54 ویں بین اقوامی فلم فیسٹول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) 2023 کے سرکاری انتخاب کا اعلان کیا
54ویں آئی ایف ایف آئی میں 25 فیچر فلمیں اور 20 غیر فیچر فلموں کی نمائش کی جائے گی
‘اٹّم’ (ملیالم) بھارتی پینورما 2023 کی افتتاحی فیچر فلم ہوگی
‘اینڈرو ڈریمس’ (منی پوری) بھارتی پینورما 2023 کی افتتاحی غیر فیچر فلم ہوگی
Posted On:
23 OCT 2023 2:30PM by PIB Delhi
بھارتی پینورما،جو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کا پرچم بردار جزو ہے، نے 25 فیچر فلموں اور 20 غیر فیچر فلموں کے انتخاب کا اعلان کیا ہے۔ منتخب کی گئی فلموں کو گوا میں 20 سے 28 نومبر 2023 تک منعقد ہونے والے 54ویں آئی ایف ایف آئی میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
حکومت ہندکی اطلاعات و نشریات کی وزارت کےنیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام انڈین پینوراما کا مقصد سینما، موضوعاتی اور جمالیاتی عمدگی کی فیچر اور غیر فیچر فلموں کو انڈین پینورما کے مذکورہ ضوابط کے تحت شرائط اور طریقہ کار کے مطابق منتخب کرنا ہے۔
متعلقہ چیئر پرسنز کی قیادت میں غیر فیچر فلموں کے لئے 6 جیوری ممبروں اور فیچر فلموں کے لئے 12 جیوری ممبروں پر مشتمل ہندوستان بھر کے دنیا کے سنیما کی ممتاز شخصیتوں کی جانب سے بھارتی پینورما کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ اپنی انفرادی مہارت کوبروئے کار لاتے ہوئے نامور جیوری پینلز اس اتفاق رائے میں یکساں طور پر حصہ تعاون دیتے ہیں جو متعلقہ زمروں کی ہندوستانی پینورما فلموں کے انتخاب کا باعث بنتا ہے۔
فیچر فلمیں
فیچر فلم جیوری، بارہ ارکان پر مشتمل ہے، جس کے سربراہ معروف فلم ڈائریکٹر، اداکار اور پروڈیوسر،چیئرپرسن جناب ڈاکٹر ٹی ایس ناگا بھرانا ہیں ۔ فیچر جیوری مندرجہ ذیل ممبران پر مشتمل ہے، جو انفرادی طور پر مختلف مشہور فلموں، اور فلم سے متعلقہ پیشوں کی نمائندگی کرتے ہیں، جبکہ اجتماعی طور پر متنوع ہندوستانی برادری کی نمائندگی کرتے ہیں:
1. جناب اے کارتک راجہ؛ سینماٹوگرافر
2. جناب انجان بوس؛ فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر
3. محترمہ ڈاکٹر اترانی سمانتا؛ فلم پروڈیوسر اور صحافی
4. جناب کے پی ویاسن؛ فلم پروڈیوسر، ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر
5. جناب کملیش مشرا؛ فلم ڈائریکٹر اور اسکرپٹ رائٹر
6. جناب کرن گنتی؛ فلم ایڈیٹر اور ڈائریکٹر
7. جناب ملند لیلے؛ فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر
8. جناب پردیپ کربہ؛ فلم ڈائریکٹر
9. محترمہ راما وج؛ اداکارہ
10. جناب رومی میٹی؛ فلم ڈائریکٹر
11. جناب سنجے جادھو؛ فلم ڈائریکٹر اور سینماٹوگرافر
12. جناب وجے پانڈے؛ فلم ڈائریکٹر اور ایڈیٹر
ایسی 25 فیچر فلموں کے ایک پیکیج کا انتخاب کیا گیا ہے، جنہیں 408 عصری ہندوستانی فیچر فلموں کے وسیع میدان عمل سے 54ویں آئی ایف ایف آئی میں بھارتی پینورما کے سیکشن میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔ فیچر فلموں کا حسب ذیل پیکج ہندوستانی فلمی صنعت کی متحرک اور تنوع کی عکاسی کرتا ہے۔
بھارتی پینوراما 2023 میں منتخب کی گئیں 25 فیچر فلموں کی فہرست حسب ذیل ہے:
نمبر شمار
|
فلم کا عنوان
|
زبان
|
ڈائریکٹر کا نام
|
-
|
آراآراریارو
|
کنڑ
|
سندیپ کمار وی
|
-
|
اٹم
|
ملیالم
|
آنند ایکرشی۔
|
-
|
اردھانگینی
|
بنگالی
|
کوشک گنگولی
|
-
|
ڈیپ فریج
|
بنگالی
|
ارجن دتہ
|
-
|
ڈھائی آکھار
|
ہندی
|
پروین اروڑہ
|
-
|
اراٹا
|
ملیالم
|
روہت ایم جی کرشنن
|
-
|
کدھل اینبتھو پوتھو اُدامائی
|
تامل
|
جے پرکاش رادھا کرشنن
|
-
|
کاٹھل
|
ملیالم
|
جیو بے بی
|
-
|
کنتارا
|
کنڑ
|
رشب شیٹی
|
-
|
ملکپورم
|
ملیالم
|
وشنو سسی شنکر
|
-
|
منڈالی
|
ہندی
|
راکیش چترویدی اوم
|
-
|
میربین
|
کربی
|
مریدُل گپتا
|
-
|
نیلا نیرا سورین
|
تامل
|
سمیوٹھا وجین
|
-
|
نا تھان کیس کوڈو
|
ملیالم،
|
رتیش بالاکرشنا پوڈووال
|
-
|
پوکلام
|
ملیالم
|
جی اے این ای ایس ایچ آر اے جے(گنیش راج)
|
-
|
رابندر کبیہ رہسیہ
|
بنگالی
|
سیانتن گھوسال
|
-
|
ساناء
|
ہندی
|
سدھانشو ساریہ
|
-
|
دی ویکسین وار
|
ہندی
|
وویک رنجن اگنی ہوتری
|
-
|
ودھ
|
ہندی
|
جسپال سنگھ سندھو
|
-
|
ودوتھلائی حصہ 1
|
تامل
|
ویٹری مارن
|
مین اسٹریم سنیما سیکشن
|
-
|
2018-ایویری ون اِز اے ہیرو
|
ملیالم
|
جوڈ انتھنی جوزف
|
-
|
گل موہر
|
ہندی
|
راہول وی چٹیلا
|
-
|
پونیئن سیلون پارٹ-2
|
تامل
|
منی رتنم
|
-
|
سرف ایک بندہ کافی ہے۔
|
ہندی
|
اپورو سنگھ کارکی
|
-
|
دی کیرالہ اسٹوری
|
ہندی
|
سدیپتو سین
|
بھارتی پینورما 2023 کی ابتدائی فیچر فلم کے لیے فیچر فلم جیوری کا انتخاب جناب آنند ایکرشی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم آٹّم (ملیالم) ہے۔
غیر فیچر فلمیں
غیر فیچر فلم جیوری، چھ ارکان پر مشتمل ہے، جس کی سربراہی معروف دستاویزی فلم ڈائریکٹر جناب اروند سنہا نے کی ہے ۔ غیر فیچر جیوری مندرجہ ذیل ممبران پر مشتمل ہے، جو انفرادی طور پر مختلف مشہور فلموں اور فلم سے متعلقہ پیشوں کی نمائندگی کرتے ہیں، جبکہ اجتماعی طور پر متنوع ہندوستانی برادری کی نمائندگی کرتے ہیں:
1. جناب اروند پانڈے؛ فلم ڈائریکٹر اور رائٹر
2. جناب بوبی واہنگ بام؛ فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر
3. جناب ڈپ بھویاں؛ فلم ڈائریکٹر
4. جناب کملیش اداسی؛ فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر
5. محترمہ پوشالی گنگولی؛ اینیمیٹر، فلم ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر
6. جناب ورون کرٹکوٹی؛ فلم ڈائریکٹر
20 غیر فیچر فلموں کا ایک پیکج 54 ویں آئی ایف ایف آئی میں انڈین پینورما سیکشن میں 239 ہم عصر ہندوستانی نان فیچر فلموں کے وسیع اسپیکٹرم سے نمائش کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ غیر فیچر فلموں کا پیکج ابھرتے ہوئے اور قائم فلم سازوں کی دستاویزی، تحقیق، تفریح اور عصری ہندوستانی اقدار کی عکاسی کرنے کی صلاحیت کی مثال پیش کرتا ہے۔
بھارتی پینوراما 2023 میں منتخب 20 غیر فیچر فلموں کی فہرست درج ذیل ہے:
نمبر شمار
|
فلم کا نام
|
زبان
|
ڈائریکٹر
|
1
|
1947 : بریگزٹ انڈیا
|
انگریزی
|
سنجیون لال
|
2
|
اینڈرو ڈریمز
|
منی پوری
|
لونگجام مینا دیوی
|
3
|
باسن
|
ہندی
|
جیتنک سنگھ گرجر
|
4
|
بیک ٹو دی فیوچر
|
انگریزی
|
ایم ایس بشت
|
5
|
بروور زونگزار
|
آسامی
|
اُتپل بورپجاری
|
6
|
بہروپیا - نقالی کرنے والا
|
ہندی
|
بھاسکر وشواناتھن
|
7
|
بھنگار
|
مراٹھی
|
سمیرا رائے
|
8
|
نانسی نیلم (تبدیلتا ہوا منظر)
|
تامل
|
پروین سیلوم
|
9
|
چپی روہ
|
ڈوگری
|
دیشا بھاردواج
|
10
|
گِدھ (دی اسکیوینجر)
|
ہندی
|
منیش سینی۔
|
11
|
کاٹھبور
|
آسامی
|
کیشر جیوتی داس
|
12
|
لچیت (دی واریر)
|
آسامی
|
پارتھاسرتھی مہانتا
|
13
|
لاسٹ میٹ
|
منی پوری
|
واریم ڈوریندر سنگھ
|
14
|
لائف ان لوم
|
ہندی، تمل، آسامی، بنگالی، انگریزی
|
ایڈمنڈ رینسن
|
15
|
ماؤ: دی اسپرٹ ڈرمس آف چھیرا
|
میزو
|
شلپیکا بوردولوئی
|
16
|
پرادکشینہ
|
مراٹھی
|
پرتھمیش مہالے
|
17
|
سدابہار
|
کونکنی
|
سویاش کامت
|
18
|
سری رودرم
|
ملیالم
|
آنند جیوتھی
|
19
|
دی سی اینڈ سیون ولیج
|
اوڑیا
|
ہمانسو سیکھر کھٹوعہ
|
20
|
اتسومورتی
|
مراٹھی
|
ابھیجیت اروند دلوی
|
بھارتی پینورما، 2023 کی ابتدائی نان فیچر فلم کے لیے غیر فیچر فلم جیوری کا انتخاب 'اینڈرو ڈریمز (منی پوری) ہے، جس کی ہدایت کاری محترمہ لونگجم مینا دیوی نے کی ہے۔
بھارتی پینورما آئی ایف ایف آئی نگرانی کے حصے کے طور پر 1978 میں متعارف کرایا گیا تھا ، تاکہ سنیما آرٹ کی مدد سے ہندوستان کی مالا مال ثقافت اور وراثت کے ساتھ ساتھ ہندوستانی فلموں کو فروغ دیا جاسکے۔ اس کی شروعات کے بعد سے، بھارتی پینورما کو سال کی بہترین بھارتی فلموں کی نمائش کے لیے پوری طرح وقف کیا گیا ہے۔ فلم کے فن کے فروغ کے مقصد سے بھارتی پینورما سیکشن کے لیے منتخب کی گئیں فلمیں، ہندوستان اور ہندوستان کے باہر منعقد ہونے والے غیر منافع بخش نمائش کے لئے دکھایا جائے گا اور ہندوستانی فلم ہفتے باہمی ثقافتی تبادلے کے پروگرام اور ثقافتی تبادلے کے پروٹوکول کے باہر خصوصی ہندوستانی فلم فیسٹول اور ہندوستاان میں خصوصی ہندو ستانی پینورما فیسٹول منعقد ہوئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ح ا - ق ر)
U-136
(Release ID: 1970087)
Visitor Counter : 344