صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی ایم-جے اے وائی) کے تحت 26 کروڑ آیوشمان کارڈبنائے گئے
مستفیدین اپنے موبائل فون سے آیوشمان ایپ کا استعمال کرکے آیوشمان کارڈ بنا سکتے ہیں
آیوشمان ایپ کے 13ستمبر 2023 کو شروع ہونے کے بعد سے ابھی تک 26 لاکھ کارڈ ڈاؤن لوڈ کئے گئے
Posted On:
20 OCT 2023 4:55PM by PIB Delhi
آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی پی –جے اے وائی) نے 19 اکتوبر 2023 کو ملک بھر میں 26 کروڑ آیوشمان کارڈ کی ایک بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس اہم اسکیم کو نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) کے ذریعے چلایا جارہا ہے۔ اس میں 12 کروڑ مستفیدین خاندانوں کو دوسرے اور تیسرے درجے کے اسپتالوں میں علاج کے لیے فی خاندان 5 لاکھ روپے سالانہ کا ہیلتھ کووریج مہیا کرایا جاتا ہے۔
آیوشمان بھارت پردھان منتری جے اے وائی کے تحت آیوشمان کارڈ تیار کرنا سب سے اہم کام ہے اور اس کے لیے لگاتار کوششیں کی جارہی ہیں کہ اسکیم کے تحت آنے والے ہر ایک شخص کے پاس اس کا آیوشمان کارڈ ہو۔ یہ آیوشمان بھووہ مہم کے تحت ہونے والی بڑی سرگرمیوں میں سے ایک ہے، جس کی شروعات حکومت ہند کی صحت کے اسکیموں کو مضبوط کیے جانے کے مقصد سے کی گئی ہے۔ 13 ستمبر 2023 کو مہم کی شروعات کے بعد سے این ایچ اے کے آئی ٹی پلیٹ فارم پر 1.5 کروڑ سے زیادہ آیوشمان کارڈ کے درخواست گزاروں کو کامیابی کے ساتھ کارڈ مہیا کرا دیا گیا ہے۔ اکتوبر 2023 میں ہی 19 اکتوبر تک 86 لاکھ آیوشمان کارڈ تیار کرلیے گیے ہیں۔
این ایچ اے نے آخری میل تک پہنچنے کی خاطر آیوشمان کارڈ بنانے کے لیے ’آیوشمان ایپ‘ لانچ کیا ہے۔ ایپ میں خودکار طریقے سے تصدیق کی خصوصی سہولت دستیاب ہے۔ استعمال کرنے والے 4 آسان قدم اٹھانے سے ہی ایپ سے آیوشمان کارڈ بنا سکتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں کارڈ بنانے والے کسی سینٹر پر جانے کی بھی ضرورت بھی نہیں پیش آتی ہے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی آدمی آیوشمان کارڈ بنانے میں مستفیدین کی مدد کرسکتا ہے۔ اس طرح آیوشمان ایپ عوامی حصے داری میں بھی مددگار ہے۔ ایپلی کیشن کی کامیابی کا اندازہ اس حقیقت سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ 13 ستمبر 2023 کو اس کی شروعات کے بعد سے ہی اسے 26 لاکھ سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کیا جاچکا ہے۔
آیوشمان کارڈ آج شفافیت ، اہلیت اور خودمختاری کی علامت بن گیا ہے۔ یہ غریب اور پسماندہ خاندانوں کو بھروسہ دلاتا ہے کہ بیماری اور اس کے علاج پر آنےو الے بھاری بھرکم خرچ کے منفی اثرات کی دوہری مار سے وہ ان کی حفاظت کرے گا۔ اس سچائی کو سمجھتے ہوئے حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے کہ سبھی اہل مستفیدین کے پاس ان کا آیوشمان کارڈ ہو۔
ملک کی تمام ریاستوں میں اترپردیش 4 کروڑ آیوشمان کارڈ کے ساتھ اول نمبر پر ہے۔ اس کے بعد مدھیہ پردیش 3.69 کروڑ اور چھتیس گڑھ 2.04 کروڑ آیوشمان کارڈ کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔ اس سے بھی آگے یہ انتہائی اطمینان کی بات ہے کہ 49 فیصد آیوشمان کارڈ خواتین مستفیدین کے پاس ہیں۔
آیوشمان بھارت پی ایم- جے اے وائی کے تحت 70 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے اخراجات کے ساتھ 5.7 کروڑ اسپتالوں میں داخلے کو کامیابی کے ساتھ پورا کیا گیا ہے۔ اس طرح غریب اور محروم خاندانوں کے ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ جیب خرچ کی بچت اس سےہوئی ہے۔
اسکیم کے بارے میں مزید جانکاری یہاں دستیاب ہے: https://dashboard.pmjay.gov.in/pmj/#/
*************
ش ح ۔ ق ت۔ ت ع
U. No.117
(Release ID: 1969971)
Visitor Counter : 192