وزارتِ تعلیم

وزارت تعلیم کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے میں خصوصی مہم 3.0 زور شور سے جاری


اب تک ہدف شدہ  30,934  مہمات میں سے صفائی ستھرائی کی  25,700 مہمات کا اہتمام کیا گیا  ہے

کے وی، جے این وی اور سی بی ایس ای اسکولوں میں ایکو کلب مشن لائف سے متعلق سرگرمیاں  انجام دیں گے

Posted On: 21 OCT 2023 6:27PM by PIB Delhi

وزارت تعلیم نے پورے عزم اور توانائی کے ساتھ خصوصی مہم 3.0 شروع کی ہے۔ اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ  اور اس کے خود مختار ادارے تقریباً 8 لاکھ اسکولی طلباء اور 43,000 سے زائد اساتذہ کی شمولیت کے ذریعے ملک بھر کے انسٹی ٹیوشنز اور اسکولوں کی مدد سے مہم کو اگلے درجے پر لے جا رہے ہیں۔

اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمہ  نے  31 اکتوبر2023 تک 30,934 صفائی ستھرائی مہمات چلانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس مہم کے دوران عوامی شکایات، عوامی شکایات کی اپیلوں نپٹانے عوامی شکایات وغیرہ کی ریکارڈنگ، چھنٹائی اور نمٹان کرنے کے مقصد سے  38,998 فائلوں کا جائزہ لینے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمہ  نے تیسرے ہفتے میں (20 اکتوبر 2023 تک) درج ذیل سنگ میل حاصل کیے ہیں:

  • مہم کے دوران 25,715 صفائی  ستھرائی مہم چلائی گئی ہے۔
  •  747 عوامی شکایات کا نمٹان کیا گیا
  • عوامی شکایات کی اپیلوں کا 100فیصد نمٹان؛
  •  3,69,032 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی ہے اور اسے مفید متبادل استعمال میں لایا گیا ہے۔ اور
  •  26,312 فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، 13,954 فائلوں کو چھنٹائی کے لئے شناخت کیا گیا ہے، جن میں سے 11,431 فائلوں کی چھنٹائی  کی جاچکی ہے۔

اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمہ  کے سکریٹری  جناب سنجے کمارنے   10 اکتوبر 2023 کووزارت کے خود مختار اداروں کے نوڈل  افسران  کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی، جس خصوسی مہم 3.0 کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کے ذریعہ نشانوں کو حاصل کرنے اور اسکولوں اور  انسٹی ٹیوشنز کے بہترین طریقہ کار  کو عمل میں لانے کے لئے ٹھوس کوششیں کرنے پر زور دیا گیا ۔ میٹنگ میں، مہم کے دوران موجودہ ایکو کلبوں کی بحالی سمیت تمام کے وی ایس، جے این وی اور سی بی ایس ای اسکولوں میں ایکو کلبوں کو تکمیل کے موڈ میں کھولنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ یہ کلب مشن لائف اور کمپوسٹنگ سے متعلق سرگرمیوں میں مشغول ہوں گے اور مثالی طریقوں کے مظاہرے کےلئے خدمات انجام دیں گے۔

خصوصی مہم 3.0 کے دوران، انسٹی ٹیوشنز اور اسکولوں نے پورے جوش و جذبے کے ساتھ کام کیا جس سے دنیا کے سامنے ایک مثال قائم ہوئی ہے۔ مثال کے طور پر، دوحہ، قطر میں شانتی نکیتن انڈین اسکول کے طلباء سرگرمی کے ساتھ سووچھتا کے پیغام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ اس دوران کیندریہ ودیالیہ، سی ایل آر آئی، چنئی نے پلاسٹک کی بوتلوں کو ڈرپ آبپاشی کے  آلات میں تبدیل کرنے کا ایک شاندار ماحول دوست خیال پیش کیا ہے۔ اس کے علاوہ  اسکول کمپوسٹنگ گڑھوں کی طاقت کو استعمال کرنے میں بھی پیش پیش ہیں جس سے ماحولیاتی پائیداری کے لئے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00254WB.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00403X3.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00319AS.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005G2JN.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013MEL.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006HXN6.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-93



(Release ID: 1969820) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil