بجلی کی وزارت
وزارت بجلی میں خصوصی مہم 3.0 کا انعقاد جوش و خروش کے ساتھ کیا گیا
Posted On:
21 OCT 2023 4:43PM by PIB Delhi
وزارت بجلی اور اس سے منسلک و ماتحت دفاتر، پبلک سیکٹر آرگنائزیشنز اور ملک کے مختلف حصوں میں اس کے انتظامی کنٹرول میں کام کرنے والی دیگر تنظیموں نے خصوصی مہم 3.0 میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا ۔ سووچھتا کو بہتر بنانے اور زیر التومعاملوں کو نمٹانے کے لیےحکومت کی جانب سے 2021 اور 2022 میں اسی موضوع پر منعقد کی گئی خصوصی مہموں کی طرز پر یہ مہم چلائی جا رہی ہے۔ خصوصی مہم 3.0 خدمات مہیا کرنےوالے فیلڈ اور آؤٹ سٹیشن دفاتر یا عوامی رابطے والےدفاتر پر دھیان مرکوز کرنے کے ساتھ چلائی جارہی ہے۔
اس مہم کا آغاز2 اکتوبر، 2023 کو ہوا تھا اور یہ 31 اکتوبر، 2023 تک چلے گی۔ مہم کے دوران، بجلی کی وزارت صفائی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، دفاتر میں کام کی جگہ کو بہتر بنانے اور لوگوں میں سووچھتا/ صفائی ستھرائی کے بارے میں بیداری پیدا کی جارہی ہے۔ وزارت بجلی نے، آج تک اسکریپ کو نمٹاکر 9.73 کروڑ روپے سے زیادہ کی آمدنی کی ہے۔دفتر کی 67,400 مربع فٹ سے زیادہ جگہ خالی کر دی گئی ہے اور 4,600 فائلوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ گورنینس کے 29 طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے اور صفائی ستھرائی کی 245 مہم چلائی گئی ہے۔ حاصل کردہ تاریخی حصولیابیاں درج ذیل ہیں۔
اسکریپ کو ٹھکانے لگانے سے حاصل شدہ ریونیو: -/9,73,32,005 روپے
خالی جگہ: 67,404 مربع فٹ
جسمانی فائلوں کا جائزہ لیا گیا: 13,986
فزیکل فائلز کا جائزہ لیا گیا: 4,600
این آئی اے کو منتقل کی گئیں فزیکل فائلیں: 369
عوامی شکایات کا ازالہ: 146
29 اصول/ عمل کو آسان بنایا گیا: 29
ان سائٹس کی تعداد جہاں صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا: 245
*****
ش ح۔ ن ر
U NO: 87
(Release ID: 1969789)
Visitor Counter : 108