خلا ء کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

ایبرٹ مشن-1 (ٹی وی-ڈی 1)کی آزمائشی پرواز کی کامیابی حتمی "گگن یان" کے آغاز سے پہلے لگاتار سلسلہ وار آزمائشی پروازوں کی شروعات:  مرکزی وزیر مملکت برائے خلاء ڈاکٹر جتیندر سنگھ


جب سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خلاء کے سیکٹر کو ماضی کے خود ساختہ ضابطوں اور بیڑیوں سے "آزاد" کیا ہے ،تبھی سے اسرو اور صنعت پرجوش ہے ، نجی  شراکت دار بھی اب خلائی منصوبوں میں تعاون کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں: ڈاکٹر  جتیندر سنگھ

آج کی مشق "گگن یان" مشن کے ذریعہ عملے پر مشتمل انسانی خلائی جہاز کو لانچ کرنے کے لیے اسرو کے سفر کا پہلا قدم ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 21 OCT 2023 12:18PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ،وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء  کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے "گگن یان" کے لانچ سے متعلق مکمل مشق پوری ہونے کےفوراً  بعد اپنے پہلے ردعمل میں کہا کہ آج صبح "گگن یان" کے حتمی لانچ سے پہلے  آزمائشی پرواز ایبرٹ مشن-1 (ٹی وی-ڈی 1) کی کامیابی کا ثبوت ہے۔  توقع کے مطابق آج"گگن یان" کریو ماڈیول (سی ایم) کے ایک ابتدائی ڈی پریشرائزڈ ورژن کو ایک انجن والے راکٹ کے ساتھ تقریباً 17 کلومیٹر کی اونچائی تک لے جایا گیا اور اس کے بعد اس کے نیچے اترنے کے لیے پیراشوٹ کا استعمال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Media1Z8SI.jpg

خلاء کے  وزیر مملکت نے کہا، "گگن یان" مشن کے ذریعے عملے پر مشتمل انسانی خلائی جہاز کو لانچ کرنے کے لیے اسرو کے سفر میں یہ ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی مشق نے گگن یان مشن کے کریو ماڈیول پر کریو ایسکیپ سسٹم کی کارکردگی کا تجربہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنیادی طور پر، اس نے حفاظتی طریقہ کار کا تجربہ کیا جو "گگنیان" مشن کے عملے کو خلائی جہاز سے الگ ہونے کی اجازت دے گا اگر مشن کسی خرابی کی وجہ سے روک دیا جاتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ چندریان-3 کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے دو ماہ سے بھی کم عرصے بعد، آج کی تقریب نے  سسٹم اور طریقہ کار کےآزمائشوں کی ایک سیریز کی راہ ہموار کی ہے جس کا مقصد بالآخر سال 2025تک ایک ہندوستانی خلاباز کو خلا میں بھیجنا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جب سے وزیر اعظم نریندر مودی نے خلائی شعبے کو ماضی کے خودساختہ ضابطوں اور بیڑیوں سے "آزاد" کیا ہے، اسرو اور صنعت  بہت پرجوش ہے ، نجی شراکت دار بھی اب خلائی منصوبوں میں تعاون کرنے کے لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کر رہے ہیں۔  اس سے نہ صرف علم اور مالیات  دونوں کے معاملے میں فروغ حاصل ہوا ہے بلکہ  بہت زیادہ اضافہ بھی ہوا ہے۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ تین سال سے زیادہ کے مختصر عرصے میں کامیاب اسٹارٹ اپس کی تعداد جو پہلے  5 سے بھی کم تھی، اب 150 ہو گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Media2JR9F.jpg

وزیر موصوف نے کہا، "گگن یان" مشن میں انسانی حفاظت بہت اہمیت کی حامل ہے۔ کریو ماڈیول (سی ایم) عملے کے لیے خلا میں زمین جیسے ماحول کے ساتھ رہنے کے قابل جگہ ہے، جبکہ سروس ماڈیول (ایس ایم) کو مدار میں رہتے ہوئے سی ایم کو ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی کی رہنمائی کے تحت، ہندوستان کا خلائی پروگرام خلاء میں اپنے پہلے انسان بردار مشن اور بعد میں پہلے ہندوستانی خلاباز کو چاند پر اتارنے کا ہدف رکھتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Media36KIO.JPG

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آج دنیا ہندوستان کی خلائی صلاحیت میں ہندوستان کی کوانٹم لیپ کو تسلیم کرتی ہے، جس کی حوصلہ افزائی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ اس شعبے کو کھولنے سے ہوئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  

(ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

76


(Release ID: 1969788) Visitor Counter : 115