وزارتِ تعلیم
کام کاج کی جگہ کی اثر انگیزی میں اضافہ کرنا: ہنرمندی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت کے ذریعہ خصوصی مہم 3.0 کا اہتمام کیا گیا
Posted On:
21 OCT 2023 3:23PM by PIB Delhi
ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) ڈگر سے ہٹ کر کی گئی اپنی پہل قدمی، خصوصی مہم 3.0 کے تیسرے ہفتے میں ہے۔ اس پہل قدمی کا آغاز 2 اکتوبر 2023 کو کیا گیا تھا، اور یہ آپریشنوں کو بہتر بنانے اور قومی اداروں، تنظیموں، ذیلی اداروں، اور ایم ایس ڈی ای کی عمارتوں میں اثرانگیزی میں اضافہ کرنے پر مرتکز ہے۔
خصوصی مہم 3.0 جگہ کی مؤثر انتظام کاری اور کام کاج کی جگہ پر بہتر ماحول پیدا کرنے پر مرکوز ہے۔ یہ مہم صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار اور آپریشنل عمدگی کو برقرار رکھنے میں نمایاں ترقی کو اجاگر کرتی ہے۔
تیاری کے مرحلے کے دوران، ایم ایس ڈی ای نے زیر التواء معاملات کو حل کرنے اور مہم کے ٹائم فریم کے اندر بقایا مسائل کو حل کرنے کے لیے پرجوش اہداف مقرر کیے ہیں۔ وزارت کے ریکارڈ کے مطابق 20 اکتوبر 2023 تک عوامی شکایات کو حل کرنے، فزیکل فائلوں کا جائزہ لینے، صفائی ستھرائی کی مہم چلانے اور خالی جگہ بنانے میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی ہے۔
ایم ایس ڈی ای ، اپنے ذیلی اداروں کے ساتھ خصوصی مہم 3.0 کے اختتام تک تمام تر زیر التواء معاملات کو حل کرنے کے اپنے عزم پر پختگی کے ساتھ قائم ہے، جس سے اثرانگیزی کے لیے اس کی لگن اور جوابدہی اجاگر ہوتی ہے۔سکریٹری اتل کمار تیواری نے 6 اکتوبر 2023 اور 16 اکتوبر 2023 کو ذاتی طور پر سینئر افسران کے ساتھ اس پہل قدمی کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ یہ افسران مہم کے اہداف کی تکمیل کے لیے سخت محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اس کے لیے انہیں ایک نگراں ٹیم کی حمایت بھی حاصل ہے جو مہم کے مقاصد کی کامیاب تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے یومیہ پیش رفت پر نظر رکھتی ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:81
(Release ID: 1969762)
Visitor Counter : 82