وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

اہداف کو پورا کرنے کے لیے اطلاعات و نشریات کی وزارت میں خصوصی مہم 3.0خوش اسلوبی سے جاری ہے

Posted On: 19 OCT 2023 4:50PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کی وزارت اور اس کے ملک کے مختلف حصوں میں واقع ذیلی/منسلک دفاتر میں خصوصی مہم 3.0 خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ اب تک 366 آؤٹ ڈور مہم چلائی جا چکی ہیں اور 592 مقامات کی صفائی کی جا چکی ہے۔ 5095 کلو گرام اسکریپ کو ٹھکانے لگایا گیا ہے۔ 13541 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا،941 ای فائلوں کو بند کرنے کی نشاندہی کی گئی۔ ارکان پارلیمنٹ کے زیر التوا 13 ریفرنسز کو نمٹا دیا گیا، جس میں دیگر سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔ مہم کی مدت کے لیے زیر التواء شکایات اور اپیلوں کے اہداف کو پہلے ہی نمٹا دیا گیا ہے۔

وزارت مہم میں کوششوں کی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز کو فعال طور پر استعمال کر رہی ہے۔ بیداری کو فروغ دینے اور سوچھتا کے پیغام کو پھیلانے کے لیے وزارت کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل سمیت دیگر ذرائع کے ذریعے مہم کے دوسرے ہفتے تک 300 سے زیادہ ٹویٹس پوسٹ/دوبارہ پوسٹ کیے گئے ہیں۔

صاف کیے گئے مقامات کی نمونہ تصاویر(پہلے اور بعد میں)اور سوشل میڈیا پوسٹس ذیل میں ہیں:-

 

پہلے

بعد

 

 

*************

 

ش ح۔ ح ا۔ن ع

U. No.47


(Release ID: 1969439) Visitor Counter : 77