مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی)کے ڈرافٹ ٹیلی کمیونیکیشن موبائل نمبر پورٹیبلٹی(نویں ترمیم)ضوابط2023  سے متعلق رائے حاصل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع

Posted On: 20 OCT 2023 3:36PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(ٹرائی)نے27ستمبر2023 کو ٹیلی کمیونیکیشن موبائل نمبر پورٹیبلٹی(نویں ترمیم)ضوابط2023 کا مسودہ جاری کیا۔ شراکت داروں سے مذکورہ مسودہ ضوابط  سے متعلق تحریری رائے حاصل کرنے کی آخری تاریخ25 اکتوبر2023 مقرر کی گئی تھی۔

رائے جمع  کرانے کے لیے وقت میں توسیع کے لیے ایک  انڈسٹری ایسوسی ایشن کی درخواست کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 8نومبر 2023 تک تحریری رائے جمع کرنے کی آخری تاریخ میں میں توسیع کی جائے۔

 نیٹ ورک اسپیکٹرم اور لائسنسگ ، ٹرائی کے مشیر جناب اکھلیش کمار ترویدی کو advmn@trai.gov.inپر ایک الیکٹرانک شکل میں رائے  بھیجے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے جناب اکھلیش کمار ترویدی سے مشیر(نیٹ ورک، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ)،ٹرائی سے اس  ٹیلی فون نمبر+91-11-23210481 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 

*************

 

ش ح۔ ح ا۔ن ع

U. No.41


(Release ID: 1969415) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Gujarati