سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اکتوبر 28-29، 2023 (ہفتہ تا اتوار)کوجزوی چاندگرہن

Posted On: 20 OCT 2023 12:32PM by PIB Delhi

اکتوبر 28-29، 2023 (6-7کارتک ،شک سموت1945)کوجزوی چاندگرہن لگے گا۔حالانکہ چاند 28 اکتوبر کی نصف شب کو نصف سایہ  میں داخل ہوگا، لیکن گرہن کا مرکزی سایے کا مرحلہ 29 اکتوبر کی صبح شروع ہوگا۔ چاند گرہن آدھی رات کے قریب ہندوستان کے تمام مقامات سے نظر آئے گا۔

چاند گرہن مغربی بحرالکاہل، آسٹریلیا، ایشیا، یورپ، افریقہ، مشرقی جنوبی امریکہ، شمال مشرقی شمالی امریکہ، بحر اوقیانوس، بحر ہند اور جنوبی بحر الکاہل پر محیط خطے میں نظر آئے گا۔

اس گرہن کے مرکزی سایے کا مرحلہ 29 اکتوبر کو ہندستانی وقت کے مطابق ایک بجکر 5 منٹ پر  شروع ہوکر ہندستانی وقت کے مطابق2 بجکر 24 منٹ پر ختم ہوگا۔

چاند گرہن کا دورانیہ 1 گھنٹہ 19 منٹ بہت کم  جسامت 0.126  کے ساتھ ہوگا۔

ہندوستان میں اگلا چاند گرہن 07 ستمبر 2025 کو نظر آئے گا اور یہ  مکمل چاند گرہن ہوگا۔

آخری چاند گرہن جو ہندوستان سے دیکھا گیا تھا 8 نومبر 2022 کو ہوا تھا اور یہ مکمل گرہن تھا۔

چاند گرہن مکمل  چاند کے دن لگتا  ہے جب زمین، سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے اور یہ  تینوں ایک قطار میں ہوتے ہیں۔ مکمل چاند گرہن تب لگتا ہے جب پورا چاند زمین کے سائے سے ڈھک جاتا ہے اور جزوی چاند گرہن تب لگتا ہے جب چاند کا ایک  حصہ ہی  زمین کے سائے سے ڈھک پاتا ہے۔

 

ش ح۔ ف ا ۔ ج

Uno31


(Release ID: 1969313) Visitor Counter : 950