ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی اور جموں و کشمیر میں ریل رابطے کو بڑا فروغ


ریلوے کے وزیر نے لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر، وزیر اعلیٰ آسام اور وزیر اعلیٰ تریپورہ کے ساتھ نئی ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

گوہاٹی-دلبچیرا، اگرتلہ-سبروم  کے درمیان نئی ٹرینوں (ڈی ای ایم یو ٹرین) کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا، گوہاٹی-سکندرآباد ایکسپریس کی سلچر تک، لوک مانیہ تلک-کاماکھیا ایکسپریس کی اگرتلہ تک توسیع

جموں و کشمیر میں بڈگام-بانہال ٹرین میں نئے وسٹاڈوم کوچ کو بھی ہری جھنڈی دکھائی گئی

وسٹاڈوم کوچ سے جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروغ ملے گا

Posted On: 19 OCT 2023 6:15PM by PIB Delhi

جناب اشونی ویشنو، مرکزی وزیر ریلوے، مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، حکومت ہند، جناب منوج سنہا، لیفٹیننٹ گورنر، جموں و کشمیر، جناب ہیمنتا بسوا سرما، وزیر اعلی، آسام، پروفیسر (ڈاکٹر) مانک ساہا، چیف منسٹر، تریپورہ نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ٹرین نمبر 15617/15618 دُلبچرا – گوہاٹی ٹرائی ویکلی ٹرین، ٹرین نمبر 07688/07687 اگرتلہ- سبروم ڈی ایم یو ٹرین، ٹرین نمبر 12514/12515 گوہاٹی-سکندرآباد ایکسپریس کی توسیع (سلچر آباد ایکسپریس) ٹرین نمبر 12519/12520 کامکھیا-لوکمانیہ تلک ایکسپریس کی اگرتلہ (تریپورہ) تک توسیع کو آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہری جھنڈی دکھائی۔ جموں و کشمیر میں بڈگام-بانہال ٹرین میں نئے وسٹاڈوم کوچ کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ فلیگ آف تقریب کے دوران کئی معززین ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جڑے ہوئے تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جناب اشونی ویشنو نے کہا، ”گزشتہ نو سالوں میں، شمال مشرقی ریاستوں اور جموں کشمیر میں بہت زیادہ تبدیلی آئی ہے اور یہ تبدیلی زمینی سطح پر واضح ہے۔ وزیر اعظم نے 60 سے زیادہ بار شمال مشرقی خطے کا دورہ کیا ہے جو ان سے پہلے ہندوستان کے وزرائے اعظم کے دوروں سے زیادہ ہے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کی ترقی تیزی سے جاری ہے۔ حال ہی میں ریاست جموں و کشمیر میں جی 20 کے اجلاس منعقد ہوئے۔ ریلوے میں بھی ان دونوں خطوں میں مختلف ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ ریلوے نے شمال مشرق کے لیے تقریباً 10,269 کروڑ روپے کا سالانہ بجٹ مختص کیا ہے، جبکہ پہلے یہ تقریباً 2122 کروڑ روپے تھا۔ شمال مشرقی ریاستوں میں ریلوے کے منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ شمال مشرق کے لیے دو وندے بھارت ٹرینوں کا بھی منصوبہ ہے۔ جموں و کشمیر میں چناب پل، انجی پل پر ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں، کچھ حصے کو چھوڑ کر سرنگیں مکمل ہو چکی ہیں۔ ریلوے شمال مشرقی ریاستوں کی مجموعی تبدیلی کے لیے کام کر رہی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر، جناب منوج سنہا نے کہا، ”بنیہال اور بڈگام کے درمیان وسٹاڈوم کوچ مرکز زیر انتظام علاقے کی ترقی میں ریلوے کی ایک بڑی چھلانگ ہے۔ جدید ترین وسٹاڈوم بڑی تعداد میں سیاحوں کو راغب کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں سیاحت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور نئے کوچ سے علاقے کی ترقی کو مزید تقویت ملے گی۔

پروفیسر (ڈاکٹر) مانک ساہا، چیف منسٹر، تریپورہ نے کہا، ”ہم ریاست میں ریل رابطے کو بڑھانے کے لیے وزیر اعظم اور وزیر ریلوے کے شکر گزار ہیں۔ اس سے دور دراز علاقوں میں رابطوں کو فروغ ملے گا اور ریاست میں تجارت اور سیاحت کو تقویت ملے گی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آسام کے چیف منسٹر جناب ہیمنتا بسوا سرما نے کہا، ”وزیر اعظم نے جب سے اپنا عہدہ سنبھالا ہے جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی پر زور دیا ہے۔ یہ ایک اہم دن ہے کیونکہ آسام میں ایک ٹرین کی وادی بارک تک توسیع کی جا رہی ہے، ایک ٹرین کو اگرتلہ تک بڑھایا جا رہا ہے، ایک ٹرین کو دور دراز علاقے دُلبچیرا تک متعارف کرایا جا رہا ہے۔ میں اس اقدام کے لیے وزیر اعظم اور وزیر ریلوے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔“

ٹرین نمبر 12514/12515 گوہاٹی-سکندرآباد ایکسپریس (ہفتہ وار) کو سلچر (آسام) تک بڑھانا براک ویلی (سلچر) اور سکندرآباد کے درمیان براہ راست رابطہ فراہم کرے گا۔ اس سے زیریں آسام اور وادی بارک سے متصل علاقوں کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ ٹرین کی باقاعدہ سروس 21.10.2023 (ہفتہ) کو سکندرآباد سے شروع ہوگی۔

ٹرین نمبر 12519/12520 کاماکھیا- لوک مانیہ تلک ایکسپریس (ہفتہ وار) اگرتلہ (تریپورہ) تک توسیع تریپورہ کی راجدھانی اور ممبئی کے درمیان براہ راست ٹرین سروس ہوگی۔ اس سے خطے کے لوگوں، تاجروں اور تریپورہ کے مریضوں کو فائدہ پہنچے گا جو علاج کے مقصد سے ممبئی جاتے ہیں۔ اگرتلہ تک ٹرین کی باقاعدہ سروس 22.10.2023 (اتوار) لوک مانیہ تلک ٹرمنس سے شروع ہوگی۔

ٹرین نمبر 07688/07687 اگرتلہ- سبروم ڈی ای ایم یو ٹرین کے متعارف ہونے سے ریاست کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا اور ریاست کے دارالحکومت، اگرتلہ کے ساتھ رابطے میں اضافہ ہوگا۔ اس سے ریاست میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

ٹرین نمبر 04688/04687 بڈگام - بانہال ٹرین میں وسٹاڈوم کوچ کا آغاز ریاست میں سیاحت کو فروغ دے گا اور مسافروں کو سفر کے یادگار تجربات فراہم کرے گا۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 10


(Release ID: 1969190) Visitor Counter : 133