وزارت دفاع
محکمہ دفاع خصوصی مہم 3.0 کے نفاذ کے مرحلے کے تیسرے ہفتے میں
Posted On:
19 OCT 2023 4:48PM by PIB Delhi
متعلقہ سوچھتا ابھیان کے ساتھ محکمہ دفاع خصوصی مہم 3.0 کے نفاذ کے مرحلے (02 تا31 اکتوبر، 2023) کے تیسرے ہفتے میں ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ خصوصی مہم 3.0 کے تیاری کے مرحلے کے دوران، محکمہ دفاع نے ہندوستان بھر میں کل 3066 مقامات/سائٹس کی نشاندہی کی تھی جہاں لوگوں پر مرتکز سوچ کے ساتھ سوچھتا ابھیان شروع کیا جانا ہے۔ یہ مقامات مختلف تنظیموں سے متعلق ہیں جیسے کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس، بارڈر روڈز آرگنائزیشن، ملٹری اسپتال، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف نیشنل کیڈٹ کور، انڈین کوسٹ گارڈ، سینک اسکول، کینٹین اسٹورز ڈیارٹمنٹ اور چھاؤنیاں۔ 18.10.23 کو کام کے اختتام پر، 1832 ایسی سائٹس کا پہلے ہی احاطہ کیا جا چکا ہے۔
18.10.2023 تک کل 28,859 ایسی فائلوں کا پہلے ہی جائزہ لیا جا چکا ہے اور ایسی 16,485 فائلوں کو ختم کرنے کی تجویز ہے۔ 18.10.23 کو کام کے اختتام پر کل 92,850 مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی اور ناقابل استعمال گاڑیوں کی نیلامی اور دیگر اسکریپ اور متروک اشیاء کو ٹھکانے لگانے کے ذریعے 55.43 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔
جاری مہم کے دوران تعینات بہترین طریقوں کے ایک حصے کے طور پر، کنٹونمنٹ بورڈ دہرادون نے پولی تھین کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے دہرادون کنٹونمنٹ کے علاقے میں ‘پولی تھین کچرا بینک’ شروع کیا ہے۔ پولی تھین کا کچرا یعنی چپس ریپر، پولی تھین پیکنگ بیگز، پولی تھین کے تھیلے وغیرہ لوگوں سے 3روپے فی کلو کے حساب سے خریدی جاتی ہیں۔ پولی تھین کچرا بینک کے جمع کرنے کے مراکز چھاؤنی کے علاقے میں تین مقامات پر قائم کیے گئے ہیں۔
اس کے بعد جمع کیے گئے پولی تھین فضلے کو ہائی ڈینسٹی کمپوزٹ پولیمر (ایچ ڈی سی پی) ٹائلیں، بورڈ وغیرہ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ ہر ماہ کم از کم 70 ٹن سے زیادہ سے زیادہ 100 ٹن تک پولی تھین کچرا خریدتا ہے۔
لوگ پولی تھین کچرے کو اپنے گھر کے کونے میں رکھ سکتے ہیں اور پولی تھین کچرے کی فروخت کے لیے مہینے کے کسی بھی دن قریب ترین ‘پولی تھین کچرا بینک’جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پولی تھین کا کچرا گھر سے کچرا اٹھانے والے کو بھی دیا جا سکتا ہے۔
******
ش ح ۔ اک ۔ ع ر
U. No.06
(Release ID: 1969146)
Visitor Counter : 78