کامرس اور صنعت کی وزارتہ
تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے زندگی کو آسان بنانے اور کاروبار کو آسان بنانے میں ، ثبوت پر مبنی فیصلے میں ‘پی ایم گتی شکتی’ کے رول کو اجاگر کیا
جناب گوئل نے لوجسٹکس میں استعداد میں اضافہ کرنے کے مقصد سے کسٹم کےکام کاج کوبلا رکاوٹ بنانے کے لئے پی ایم گتی شکتی کے استعمال کو ظاہر کرتے ہوئے ، پی ایم گتی شکتی میں سی بی آئی سی کے رول پر تربیتی ماڈیول کا آغاز کیا
ڈی پی آئی آئی ٹی نے پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان پر صلاحیت سازی کے لئے ڈجیٹل لرننگ وسائل فروغ دینے سے متعلق ورکشاپ کا انعقادکیا
Posted On:
19 OCT 2023 4:30PM by PIB Delhi
تجارت و صنعت ، صارفین کے امور، تقسیم عامہ او ر کپڑوں کی صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے زندگی کو آسان بنانے اور کاروبارکو آسان بنانے کےلئے پروجیکٹ کو ترجیح دینے،ان کے بھر پور استعمال اور ثبوت پر مبنی فیصلے میں پی ایم گتی شکتی کے رول کو اجاگر کیا ۔ پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کے لئے صلاحیت سازی کے مقصد سے ڈجیٹل لرننگ وسائل کے محکمہ کے بارے میں ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے، جس کااہتمام کل صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی ) نے صلاحیت سازی کمیشن ( سی بی سی) کے ساتھ مل کر کیا تھا ، وزیر موصوف نے کہاکہ ڈیٹا پر مبنی تربیت اور صلاحیت سازی کثیر رخی بنیادی ڈھانچے اورلوجسٹکس کے فروغ کے لئے پی ایم گتی شکتی اصولوں کو بڑے پیمانے پر اختیار کئےجانے کو یقینی بنانے کےلئےاہم ہے ۔
جناب گوئل نےپی ایم گتی شکتی میں سی بی آئی سی کےرول پر ایک تربیتی ماڈیول کاآغاز کیا جسے وزارت خزانہ کےلئےتیارکیا گیاہے۔ ماڈیول میں لوجسٹکس کی استعدادمیں اضافہ کے لئے کسٹم کے کام کاج کو بلا رکاوٹ بنانےکے مقصد سےپی ایم گتی شکتی کے استعمال کو نمایاں کیا گیا ہے ۔ اس ورکشاپ میں سی بی سی کے چیئرمین جناب عادل زینل بھائی ، ڈی پی آئی آئی ٹی (لوجسٹکس) کی خصوصی سکریٹری محترمہ سمیتا داورا اور سی بی سی کے رکن جناب پروین پردیسی نے شرکت کی ۔
ڈی پی آئی آئی ٹی (لوجسٹکس) کی خصوصی سکریٹری نے پی ایم گتی شکتی کے یکسر تبدیلی لانے والے طریقہ کار کو اجاگر کیا جس کی وجہ سے وزارت یا محکمےاور ریاستیں یا مرکز کےزیرانتظام علاقےبڑ ے بنیادی ڈھانچے کےپروجیکٹوں کی استعدادکے بارے میں منصوبہ بندی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ کروڑ روپئے کے مجموعی اثاثہ جاتی سرمائے کےلئے ایک بڑی کوشش سے وسائل کے موثر اورمربوط منصوبےسے عوام پر مرکوز ترقی میں مدد ملے گی ۔
سی بی سی کے چیئرمین نے مشترکہ ورکشاپ کے لئے سی ٹی آئی ، ریاستی اے ٹی آئی، مرکزی وزارتوں اورصنعت ماہرین کی بڑے پیمانے پر شرکت کو سراہا ، جس میں پی ایم گتی شکتی-پورےسرکاری طریقہ کار کے لازمی اصول کو نمایاں کیا گیاہے ۔
ورکشاپ میں پی ایم گتی شکتی اصولوں؛ متن،ڈھانچے اور بنیادی ڈھانچےاورلوجسٹکس کی منصوبہ بندی اور فروغ میں پی ایم گتی کشتی طریقہ کار پر عمل درامد سےمتعلق شعبےکےلئےمخصوص تربیتی ماڈیولز کے ڈیزائن پر بات چیت پر سرکاری افسران کی تربیت اور صلاحیت سازی کو ادارہ جاتی شکل دینےاور ضابطے میں لانے پر توجہ دی گئی۔ان تربیتی ماڈیولز میں سبھی سی ٹی آئی اور ریاستی اے ٹی آئی کے فاؤنڈیشن /انڈکشن/ مڈکریئر کورسیز شامل ہیں۔ ان کے ذریعہ بھی لوجسٹکس کے شعبےمیں ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی سے افسران کو واقف کرایا جائےگا ۔
اس ورکشا پ کو مجموعی اعتبار سے دو اجلاس میں تقسیم کیا گیا تھا ۔ پہلا سیشن ا یک ترقی یافتہ بھارت کےلئے سی ٹی آئی اور ریاستی اے ٹی آئی کے نصاب میں پی ایم گتی شکتی طریقہ کارکو بلا رکاوٹ بنانے پر ایک پینل مذاکرے پر مشتمل تھا اور دوسرے سیشن میں موثر فراہمی کے نظام کےلئے شعبےکےلئےمخصوص تربیتی ضرورتوں اور کورس متن نیز لائحہ عمل پر خصوصی گروپ مذاکرہ کےلئے چارالگ الگ بیک وقت گروپوں میں مذاکرات کئے گئے۔
ورکشاپ کی بنیادی باتیں
-
نقلی ڈیٹا پر مبنی اپلیکیشن ماڈیولز تک رسائی فراہم کرنا جو پی ایم گتی شکتی تجربہ میں اضافہ کے لئے ، شامل کرنے کی سطح پر ہوگی ۔
-
ضم کرنے پر مبنی آموز ش کے لئے انڈکشن لیبس کاقیام۔
-
سبھی افسران کی تربیت کے لئےپی ایم گتی شکتی اصولوں کو مربوط کرتے ہوئے تربیت پر مبنی انٹر ایکٹیو ڈجیٹل کورس تیار کرنےمیں آسانی فراہم کرنا۔
-
آئی گاٹ پلیٹ فارم میں ڈجیٹل کورسیز میں سی ٹی آئی اور ریاستی اےٹی آئی کے موجودہ کورسیز کو تبدیل کرنا۔
-
مصنوعی ذہانت، بلاک چین اور دیگر جدید ترین ٹکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے یکسر تبدیلی لانے والے خصوصی منصوبوں کی تیاری کے لئےصلاحیت سازی کےامکانات کو دریافت کرنا۔
صنعت اوراندرونی تجارت کے فروغ کے محکمہ ڈی پی آئی آئی ٹی نے صلاحیت سازی کمیشن ( سی بی سی) کے ساتھ مل کر کل ایک مشترکہ ورکشاپ کاانعقادکیا ۔ ا س مشترکہ ورکشاپ کا انعقاد مرکزی تربیتی اداروں(سی ٹی آئی) اور ریاستی انتظامیہ کے تربیتی اداروں (ریاستی اے ٹی آئی) میں پی ایم گتی شکتی اصولوں پر لگاتار تربیت اور صلاحیت سازی کو اصل دھارے میں لانے کے مقصد سے کیا گیا ۔
ورکشاپ میں تقریبا 70شرکا تھے جن میں لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن، نیشنل اکیڈمی آف انڈین ریلویز سمیت منتخب سی پی آئی کے افسران بھی شامل تھے۔ اس ورکشا پ میں مہاراسٹر ریموٹ سینسنگ اپلیکیشن سینٹر ، ہریانہ ا نسٹی ٹیوٹ ا ٓف پبلک ایڈمنسٹریشن، متعلقہ وزارتیں اورمحکمے اور سی بی سی کی فہرست میں شامل ایجنسیوں جیسے ریاستی اے ٹی آئی نےبھی شرکت کی ۔
ضلع اوربلاک سطح پر اقتصادی اورسماجی بنیادی ڈھانچےکےلئےمنصوبہ بندی میں بڑے پیمانے پر اختیار کئےجانے کے لئے پی ایم گتی شکتی جو امنگوں والے بلاک پروگرام سے مزیدمربوط کردیا گیا ہے ۔ سی پی آئی اور ریاستی اے ٹی آئی وسیلہ مرکزوں کے طور پر کام کریں گے اور مجموعی اعتبار سے علاقے کی ترقی کےلئے پی ایم گتی شکتی این ایم پی کے بھر پور استعمال میں سرکاری افسروں کی مدد کریں گے ۔
یہ ورکشاپ قومی لوجسٹکس پالیسی کی، لوجسٹک انسانی وسائل کی ترقی و صلاحیت سازی حکمت عملی کے لئے کئے گئے اقدامات میں سے ایک ہے ۔
13اکتوبر 2023 کو جب سے پی ایم گتی شکتی کاآغاز ہوا ہے حکومت ہند کی 39 وزارتیں اور سبھی 36 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے، پی ایم گتی شکتی پلیٹ فارم پررہے ہیں۔ مختلف قومی اوربین الاقوامی فورموں میں اہم کامیابیاں حاصل کی گئیں اورانہیں نمایا ں کیا گیا ۔ ان میں کیوڑیا میں تجارت و سرمایہ کاری سے متعلق ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ میں تجارت و سرمایہ کاری پر جی 20 سمینار، بی 20 میں نمائش ، جارجیا میں علاقائی تعاون اور انٹگریشن کانفرنس نیز پورے بھارت میں 5 علاقائی ورکشاپ شامل ہیں ۔ اس اہم قدم کی وجہ سے نیپال،جاپان اور ویتنام جیسے مختلف ملکوں کی توجہ ہماری طرف مبذول ہوئی ہے ۔
*************
ش ح۔ ا س ۔ف ر
(U-04)
(Release ID: 1969139)
Visitor Counter : 126