وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ دفاع خصوصی مہم 3.0 کے تیسرے ہفتے میں


بی آر او نے کچرے سے دولت اور ‘زمین بچاؤ’ پہل قدمیوں کے تحت اسٹیل اور پلاسٹک کے کچرے سے سڑک کی تعمیر کی

Posted On: 19 OCT 2023 4:23PM by PIB Delhi

محکمہ دفاع متعلقہ سوچھتا ابھیان کے ساتھ  خصوصی مہم 3.0 کے نفاذ کے مرحلے (02 تا31 اکتوبر، 2023) کے تیسرے ہفتے میں ہے۔ جاری مہم کے دوران تعینات کیے گئے بہترین طریقوں کے ایک حصے کے طور پر، بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) نے اسٹیل سلیگ کا استعمال کرتے ہوئے ایک سڑک کی تعمیر کی ہے، جو کہ اسٹیل مینوفیکچرنگ کا ایک فضلہ ہے۔ اروناچل پردیش میں ایک کلومیٹر طویل جورام-کولوریانگ روڈ کو کچرے سے دولت پہل قدمی کے حصے کے طور پر 1200 ایم ٹی اسٹیل سلیگ کا استعمال کرتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے۔

‘زمین بچاؤ’ کے نعرے کو زندہ رکھتے ہوئےبی آر او نے لداخ میں سانکو کے اونچائی والے علاقے میں پلاسٹک کے کچرے کا استعمال کرتے ہوئے سڑک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے بھی پہل قدمی کی ہے، جو سڑکوں کو زیادہ پائیدار،کم قیمت والا اور ماحول دوست بناتی ہے۔

 

******

ش ح ۔ اک ۔ ع ر

U. No.02


(Release ID: 1969094) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu