زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زرعی تحقیق اور تعلیم کے شعبے کی خصوصی مہم 3.0
Posted On:
19 OCT 2023 11:40AM by PIB Delhi
زرعی تحقیق اور تعلیم کا محکمہ (ڈی اے آری) اور اس کے ماتحت ادارے یعنی کرشی وگیان کیندرز (کے وی کیز) اور اس کے علاقائی دفاتر؛ زرعی سائنسدانوں کی بھرتی بورڈ (اے ایس آربی) اور تین مرکزی زرعی یونیورسٹیاں (سی اے یوز) اور ان کے کالج سمیت انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) حکومت ہند کی طرف سے چلائی جانے والی خصوصی مہم 3.0 میں سرگرمی سے حصہ لے رہے ہیں۔
بعد میں پہلے
خصوصی مہم 3.0 کے دوران 19843 فزیکل فائلوں اور 4717 ای فائلوں کے جائزہ کیلئے پہنچا ن کیا گیا جن میں سے 11062 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ 5470 فزیکل فائلوں کی چھٹنی کی گئی۔ اب تک 2618 الیکٹرانک فائلیں بھی بند کی جا چکی ہیں۔ اس کے علاوہ 02 سے 31 اکتوبر 2023 کے دوران سوچھتا پر خصوصی مہم کے لیے 3326 نمبروں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اور اب تک 1884 سوچھتا مہمات چلائی جا چکی ہیں۔ تقریباً 87475 مربع فٹ جگہ خالی کر دی گئی ہے اور اس سے 10,86,731/- روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ محکمہ کی جانب سے مقرر کردہ اہداف کے حصول کے لیے مہم زوروں پر ہے۔ مہم کے دوران ہونے والی پیش رفت کو محکمہ میں اعلیٰ سطح پر باقاعدہ جائزہ اجلاسوں کے ذریعے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ یہ مہم 31 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گی۔
………………………………………..
ش ح – ع ح
U: 10993
(Release ID: 1969025)
Visitor Counter : 103