ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے ریلوے ملازمین کے لیے1968.87 کروڑ روپے کے پروڈکٹیوٹی لنکڈ بونس (پی ایل بی) کو منظوری دی

Posted On: 18 OCT 2023 3:25PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے مالی سال 2022-23 کے لیے 78 دن کی اجرت کے برابر پروڈکٹیوٹی لنکڈ بونس (پی ایل بی)کو منظوری دے دی ہے، جو کہ تمام اہل نان گزیٹیڈ ریلوے ملازمین یعنی ٹریک مینٹینر، لوکو پائلٹس، ٹرین منیجرز (گارڈز) اسٹیشن ماسٹرز، سپروائزرز، ٹیکنیشنز، ٹیکنیشن ہیلپرز، پوائنٹس مین، منسٹریل اسٹاف اور دیگر گروپ ’سی‘ عملہ (آر پی ایف/ آر پی ایس ایف کے اہلکاروں کو چھوڑ کر) شامل ہیں۔

ریلوے کے عملے کی اس بہترین کارکردگی کے اعتراف میں مرکزی حکومت نے ریلوے کے 11,07,346 ملازمین کو 1968.87 کروڑ روپے کے پی ایل بی کی ادائیگی کو منظوری دی ہے۔ سال2023-2022 میں ریلوے کی کارکردگی بہت اچھی رہی۔ ریلوے نے 1509 ملین ٹن کا ریکارڈ کارگو لوڈ کیا اور تقریباً 6.5 بلین مسافروں کو ان کے مقام تک پہنچایا۔

بہت سے عوامل نے اس ریکارڈ کارکردگی میں حصہ لیا۔ ان میں ریلویز میں حکومت کی طرف سے ریکارڈ کیپیکس کے انفیوژن کی وجہ سے انفراسٹرکچر میں بہتری، کاموں میں کارکردگی اور بہتر ٹیکنالوجی وغیرہ شامل ہیں۔

پی ایل بی کی ادائیگی ریلوے ملازمین کو کارکردگی میں مزید بہتری کی طرف کام کرنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک مؤثر ترغیب کے طور پر کام کرے گی۔

*************

 

ش ح۔ ج ق۔ن ع

U. No.10963


(Release ID: 1968770) Visitor Counter : 79