کوئلے کی وزارت
وزارت کوئلہ خصوصی مہم 3.0 کے تحت 10 اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی وزارتوں میں شامل ہے
وزارت نے ہدف 1,29,962 میں سے 42,738 حقیقی فائلوں کا جائزہ لیا
اسکریپ ڈسپوزل سے 18.08 کروڑ روپے کی آمدنی پیدا کی
16 اکتوبر تک 287 سائٹس کی صفائی کی گئی؛ ملک بھر میں 795 مقامات کی صفائی کا ہدف
Posted On:
18 OCT 2023 3:29PM by PIB Delhi
خصوصی مہم 3.0 کے تحت، کوئلہ کی وزارت نے زیر التواء حوالہ جات کو حل کرنے اور مختلف متعلقہ فریقوں سےبشمول اراکین پارلیمنٹ (ایم پیز)، آئی ایم سی حوالہ جات (کابینہ کی تجاویز) اور ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات، پوچھ گچھ کا جواب دینے کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔
ریکارڈ مینجمنٹ کے تحت وزارت نے 1,29,962 فائلوں کے ہدف میں سے 42,738 حقیقی فائلوں کا جائزہ لیا ہے۔ جائزہ لینے کے بعد، اب تک 5041 حقیقی فائلوں کو ختم کیا جا چکا ہے اور 10,459 سے زیادہ ای فائلوں کو آن لائن بند کر دیا گیا ہے۔ خصوصی مہم کے نتیجے میں اب تک تقریباً 5,93,915 مربع فٹ دفتر کی جگہ خالی ہوئی ہے۔ اسکریپ مواد کو ٹھکانے لگانے سے اب تک 18.08 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔
16 اکتوبر تک ملک بھر میں 795 صفائی سائٹس کے ہدف کے مقابلے میں، مہم کے مرحلے کے دوران 100 فیصد تکمیل کے پختہ عزم اور پی ایم او حوالہ جات کو سنبھالنے میں 61.9فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ 287 مقامات پر صفائی مہم چلائی گئی ہے۔
کوئلہ کی وزارت خصوصی مہم 3.0 کے پانچ معیارات میں سرفہرست 10 کارکردگی کرنےوالوں میں شامل ہے۔
کوئلہ کے سکریٹری، جناب امرت لال مینا نے خصوصی مہم 3.0 کے تحت 100فیصد اہداف حاصل کرنے کے لیے وزارت کی طرف سے کی جا رہی سرگرمیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
مہم کے دوران، ایس ای سی ایل کے جمنا کوٹما ایریا نے کوئلے کی کانوں کے سکریپ میٹریل کو مختلف تخلیقی مجسموں میں تبدیل کرنے کے مقصد کے ساتھ ‘‘اسکریپ ٹو اسکلپچر’’ کی پہل شروع کی ہے۔ کولری نے ایک عوامی پارک قائم کیا ہے تاکہ اس اسکریپ سے بنائے گئے ان مجسموں کو نمائش کے لیے مدھیہ پردیش کے ضلع انوپ پور میں جمنا کوٹما علاقہ کے بنکم وہار میں رکھا جائے اور پیش کیا جائے۔
*************
ش ح۔ ا ک ۔ ت ح
U- 10961
(Release ID: 1968754)
Visitor Counter : 105