وزارت خزانہ
ڈی ایف ایس نے خصوصی مہم 3.0 کے پہلے پندرہ دن کے دوران کوڑ کرکٹ کو ٹھکانے لگانے، جگہ کے بندوبست، مقامات کی صفائی، اور دیویانگجن کے لیے ریمپ کی تعمیر کو ترجیح دی ہے
ڈی ایف ایس نے خصوصی مہم 3.0 کے پہلے پندرہ دن کے دوران عوامی شکایات اور اپیلوں کا ازالہ کرنے کے حوالے سے 50فیصد مقررہ ہدف حاصل کیا
چھ لاکھ 20 ہزار سے زیادہ غیر فعال بینک اکاؤنٹس کو فعال کیا گیا اور 10 لاکھ سے زیادہ بینک اکاؤنٹس کی نامزدگی کی تفصیلات شامل/اپ ڈیٹ کی گئیں تاکہ موت کے دعوے کے تصفیے میں آسانی ہو
Posted On:
18 OCT 2023 12:38PM by PIB Delhi
مالیاتی خدمات کا محکمہ، وزارت خزانہ، اور اس سے منسلک ادارے زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم (ایس سی ڈی پی ایم)3.0 کے تحت مختلف سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں ۔ کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانا،خالی جگہ کے بندوبست ، جگہوں کی صفائی اور دیویانگجن کے لیے ریمپ کی تعمیر ،مہم کی مدت کے پہلے نصف کی جھلکیاں ہیں۔
100 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے کوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگایا گیا اس کے علاوہ 1.8 لاکھ مربع فٹ جگہ کو خالی کرایا گیا اور 3,400 سے زیادہ مقامات کی صفائی کی گئی ۔
عوامی شکایات اور اپیلوں کو نمٹانے کے لیے مقرر کردہ ہدف کا پچاس فیصد پہلے ہی 5,998 شکایات اور اپیلیں نمٹا کر حاصل کر لیا گیا ہے۔
اچھی حکمرانی کے نفاذ کے معاملے کے طور پر، ڈی ایف ایس کے اداروں نے، جو کہ مالیاتی خدمات کے شعبے کا حصہ ہیں، مہم کے ایک حصے کے طور پر کھاتہ داروں سے تازہ کے وائی سی حاصل کرنے کے بعد 6.20 لاکھ سے زیادہ غیر فعال بینک اکاؤنٹس کو فعال کیا۔ 10 لاکھ سے زیادہ بینک کھاتوں میں نامزدگی کی تفصیلات شامل / اپ ڈیٹ کی گئی ہیں تاکہ موت کے دعوے کے تصفیے میں کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ ، ڈی ایف ایس کے کئی اداروں کے ذریعے ’’پنشن شکایات ہفتہ‘‘ شروع کیا جا رہا ہے۔
ڈی ایف ایس اور اس کے اداروں کی طرف سے شروع کی گئی سرگرمیاں مسلسل بنیادوں پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کی جاتی رہی ہیں۔
خصوصی مہم 3.0 پر بڑودہ بینک کے ایم ڈی اور سی ای او ،عملے کے اراکین اور اس کے گاہکوں کے تعریفی ویڈیوز:
*************
ش ح۔ ع ح ۔ م ص
U-10952
(Release ID: 1968694)
Visitor Counter : 134