زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی مہم 3.0 کے تحت 15 ستمبر سے 30 ستمبر 2023 تک تیاری کے مرحلے کے دوران زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) کے محکمے کی سرگرمیاں

Posted On: 30 SEP 2023 6:00PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے مرکزی وزیرمملکت (ڈی اے آر پی جی) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 14ستمبر 2023 کو نئی دہلی کے نیشنل میڈیاسینٹر میں خصوصی مہم 3.0 کی شروعات کی تاکہ سرکاری دفاتر میں زیرالتوا معاملات کو کم سے کم کیا جاسکے۔خصوصی مہم 3.0 کو دو مرحلوں یعنی ابتدائی مرحلہ 15 سے 30 ستمبر 2023  اور اہم مرحلہ 2 سے 21 اکتوبر 2023 تک نافذ کیا جارہا ہے۔

ابتدائی مرحلہ کے لیے زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے محکمے کےانتظامی کنٹرول کے تحت ماتحت /منسلک دفاتر، پی ایس یو، خود مختار اداروں اور اتھارٹی کے نوڈل افسران کو ڈی اے آرپی جی کے رہنما خطوط کے پیرامیٹرس کے مطابق زیرالتوامعاملات کی پہچان کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔اس محکمہ اور اس سے منسلک /ماتحت/علاقائی دفاتر وغیرہ نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں جیسے ٹوئٹر، لنک کیڈان، انسٹاگرام ،کوو، فیس بک، ٹھریڈس، پبلک ایپ وغیرہ کے ذریعے تیاری کے مرحلے پر ایک پی آئی بی نوٹ اور 100 سے زیادہ ٹوئٹ پہلے ہی جاری کرچکے ہیں۔ایڈیشنل سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری کے ساتھ زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے محکمے (ڈی اے اور ایف ڈبلیو) کے سکریٹری نے بلڈنگ کی صفائی ستھرائی کاجائزہ لینے کے لیے کرشی بھون میں مختلف منازل کا دورہ کیا۔

ڈی اے اور ایف ڈبلیو کے نوڈل افسران ودیگر افسران/ آفیشیل پر مشتمل ایک ٹیم نے محکمہ کے ریکارڈ روم کا بھی دورہ کیا اور یہ دیکھا کہ ریکارڈ روم میں پڑی ہوئی 23343 فائلوں  میں سے 8130 پرانی فائلوں کو جائزہ لینا باقی ہے۔

محکمہ اور اس سے منسلک اور ماتحت دفاتر کے مختلف ڈویزن کے تمام نوڈل افسران کے ساتھ  جوائنٹ سکریٹری کی صدارت میں آج کی تاریخ تک تین ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگیں منعقد ہوچکی ہیں اور انہوں نے تیاری کے مرحلے  کے لیے صفائی کے مقامات ، خالی جگہ کے بندوبست، کوڑاکرکٹ اور غیر ضروری اشیاء کے ٹھکانے لگانے، ممبران پارلیمنٹ کے حوالہ جات، ریاستی حکومتوں، بین وزارتی حوالہ جات، پارلیمنٹ کی یقین دہائنیوں، پی ایم او  کے حوالہ جات ، عوامی شکایات اور اس کے اپیل  اور ریکارڈ منیجمنٹ وغیرہ کے تعلق سے دیے گئے اہداف کو پیش کرنے کی گزارش کی۔

15ستمبرسے 30 ستمبر2023 تک تیاری کےمرحلے  کے دوران خصوصی  مہم 3.0 کے لیے  زراعت اور کسانوں کی فلاح وبہبود کےمحکمے(ڈی اے اور ایف ڈبلیو)  ڈویزنوں اور اس کے ماتحت/منسلک دفاتر، پی ایس یو، خود مختار ادارے اور اتھارٹیزکے حوالے سے درج ذیل پیرامیٹرس/ اہداف کی پہچان کی گئی ہے۔

 

S. No.

Parameters

Targets

 

No. of cleanliness campaign sites

1000

 

Number of pending references from MPs

26

 

Number of pending references from State Governments

06

 

Number of pending Inter-Ministerial Reference

01

 

Pending Parliamentary Assurances

14

 

Pending PMO References

01

 

Number of Rules/Processes identifying for simplification

01

 

Pending Public Grievances

2273

 

Pending PG Appeals

27

 

Number of files to be reviewed

21041

 

Number of e-files to be reviewed

500

 

اہم مرحلہ 2 اکتوبر 2023 سے شروع ہوگا اور ڈی اے اور ایف ڈبلیو کے انتظامی کنٹرول کے تحت تمام ڈویزنس/علاقائی اور بیرونی دفاترکے حوالے سے خصوصی مہم 3.0 کے لیے تیاری کے مرحلے میں نشان زد اہداف کے حصول کے لیے مخلصانہ کوشش کی جائے گی۔

*************

  ش ح۔ ع ح ۔ ج ا  

U-10945


(Release ID: 1968664) Visitor Counter : 97


Read this release in: Tamil , English , Hindi , Telugu