وزارت آیوش

رواں سال ’یوم آیوریدا‘آیوریدافارون ہیلتھ ‘ کے موضوع پر منعقد کیا جائے گااور عالمی سطح پر 100 ممالک میں اس کا انعقاد کیا جائےگا

Posted On: 17 OCT 2023 5:52PM by PIB Delhi

رواں سال ’یوم آیوردا‘ بین الاقوامی سطح پر تقریباً 100 ممالک میں منایاجائے گا۔ ’آیورویدا فارون ہیلتھ‘ کے موضوع پر ’یوم آیوردا‘ کی تقریب عالمی تقریب ہوگی اور آیوش کی وزارت کو اسے کامیاب بنانے کے لیے ملک کی تمام وزارتوں کو امداد حاصل ہوگی ۔ آیوش کی وزارت نے آج 10 نومبر 2023 کو دھنونتری جینتی کے موقع پر’یوم آیوریدا‘کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف وزارتوں کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ہے۔ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدھ راجیش کوٹیچا نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم کے وژن کے مطابق ’یوم آیوریدا‘ ملک کی تمام وزارتوں کے باہمی تعاون اور مدد کے ساتھ ایک قومی پروگرام کے طور پر منعقدہوگا۔

میٹنگ میں مختلف وزارتوں کے نمائندہ افسران نے ’یوم آیوریدا‘ کی شاندارکامیابی کے لیے آیوش کی وزارت کے ساتھ اپنے خیالات مشترک کیے۔اہم وزارتوں اور محکموں جیسے داخلہ، ثقافت، خارجہ، قبائلی، آبی وسائل، سائنس وٹیکنالوجی کا محکمہ، سی ایس آئی آر وغیرہ نے اپنے خیالات مشترک کیے اور کہا کہ ہمیں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی طاقت کا استعمال کرکے اورمختلف سرگرمیوں کو متحرک کرکے’یوم آیوریدا‘کوایک عالمی تقریب بنانا چاہیے۔’یوم آیوریدا‘ کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وزارتوں نے آیوش کی وزارت کے ساتھ اپنے قیمتی مشورے کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔آیوش کے سکریٹری نے مزید کہا کہ ہمیں ہردن ہرکسی کے لیے آیورید کے پیغام کے ساتھ ’یوم آیوریدا‘کے تین اہم پوائنٹ ’طلبہ کے لیے آیورید، کسانوں کے لیے آیورید، عوامی صحت کے لیے آیوروید پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔’یوم آیوریدا‘ کا مقصد بین الاقوامی سطح پر آیوروید کو فروغ دینااور اس کی تشہیرکرنی ہے ۔ نیز انسانیت،جانوروں، پودوں اور ماحولیات کی بھلائی کے لیے عالمی منظرنامے میں اسے قائم کرنا ہے۔

*************

  ش ح۔ ع ح ۔ ج ا  

U-10938



(Release ID: 1968638) Visitor Counter : 92