نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور نوجواں اور کھیلوں کی وزارت نے آئندہ منعقد ہونے والے ایشیائی پیرا کھیلوں کے لئے  303 ایتھلیٹوں اور 143 کوچ اور امدادی عملہ کو منظوری دی

Posted On: 17 OCT 2023 6:16PM by PIB Delhi

امور نوجواں اور کھیلوں کی وزارت نے آئندہ منعقد ہونے والے ایشیائی پیرا کھیلوں  میں شرکت کے لئے  303 ایتھلیٹوں  کو منظوری دی ہے جو کھیل کے 17 پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ وزارت نے  ایشیائی پیرا کھیلوں  کے قافلہ میں  143 کوچوں ، محافظ دستوں ، اہلکاروں اور امدادی عملہ کو بھی  منظوری دی ہے۔

ایتھلیٹوں کی فہرست میں  191 مرد اور 112 خواتین کھلاڑیوں  کے نام شامل ہیں۔  ایتھلیٹکس  کےلئے  منظور کیاجانے والا 123 ایتھلیٹوں کا یہ اب تک کا سب سے بڑا قافلہ ہے۔ سال 2018 کے گزشتہ ایشیائی پیرا کھیلوں میں  13  کھیل کے ایونٹس میں کل 190 ایتھلیٹوں نے حصہ لیاتھا، جب  ہندوستانی کھلاڑیوں کو 15 گولڈ میڈل  سمیت  کل  72 میڈل حاصل ہوئے تھے۔

آئندہ ہونے والے ایشیائی پیرا کھیلوں 2022 کے قافلے میں شامل ہندوستان ایتھلیٹوں ، کوچوں اور امدادی عملہ کی فہرست ذیل میں دی گئی ہے۔

مکمل فہرست دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ق ت۔ ن ا۔

U-10926


(Release ID: 1968535)