وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ دفاعی پیداوار کی سوچھتا مہم 3.0


زیادہ صاف ستھرے کل کے لیے کام کی جگہوں کو تبدیل کرنا

Posted On: 17 OCT 2023 2:26PM by PIB Delhi

صفائی ہمیشہ سے روزمرہ کی زندگی کا ایک لازمی پہلو رہا ہے اور اس کا دائرہ کام کی جگہوں تک بھی پھیلا ہوا ہے۔ سوچھتا مہم 3.0 پورے ملک میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے  کے لیے ایک اہم کوشش کے طور پر کام کرتی ہے، اور تمام ڈی پی ایس یوز اور دفاعی پیداوار کے محکمے (ڈی ڈی پی) کی تنظیم پورے جوش و خروش اور تکمیلی  نقطہ نظر کے ساتھ اس میں حصہ لے رہی ہے۔

  

مرکزی مہم 2 اکتوبر 2023 سے شروع ہوئی اور 31 اکتوبر 2023 تک چلے گی۔ مہم کے دوران دفاتر میں کام کی جگہوں کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور سوچھتا کے  تئیں عوام میں بیداری پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

مہم کے دوسرے ہفتے کے اختتام پر، محکمہ دفاعی پیداوار نے درج ذیل سنگ میل حاصل کیے ہیں:

  • 18000 فائلوں/ریکارڈز کا جائزہ لیا گیا اورفائلوں کو تلف کرنے کے لیے انھیں چھانٹنے کا کام کیا گیا۔
  • 7 لاکھ مربع فٹ جگہ اسکریپ/غیر استعمال شدہ اشیاء کو ٹھکانے لگا کر خالی کی گئی۔
  • 1300ایم ٹی اسکریپ/غیر استعمال شدہ اشیاء کو ٹھکانے لگایا گیا۔
  • 19 کروڑ ریونیو اسکریپ ڈسپوزل سے حاصل کیا گیا۔
  • 63 عوامی شکایات نمٹائی گئیں۔
  • ڈی ڈی پی دفاتر اور ڈی پی ایس  یوز کی شرکت کے ساتھ منظم سائبر ہائیجین کو بہتر بنانے کے لیے سیشنز۔

جوائنٹ سکریٹری کی سطح پر روزانہ کی پیشرفت کی نگرانی کی جارہی ہے اور مہم کے دوران مختلف سرگرمیوں کو فعال طور پر منظم کرنے اور لوگوں کو اس میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لئے عہدیداروں کی ایک مختص ٹیم تعینات کی گئی ہے۔ مہم کے بارے میں عوامی بیداری سوشل میڈیا، بینرز، پوسٹرز، پینٹنگ مقابلوں وغیرہ کا استعمال کرتے ہوئے کی جا رہی ہے۔ ڈی پی ایس یوز اور ڈی ڈی پی کی جانب سے #SpecialCampaign 3.0 کو ٹیگ کرتے ہوئے ایکس(سابقہ ٹویٹر) پر 330 سے زیادہ ٹویٹس پوسٹ کیے گئے ہیں۔

تمام ڈی پی ایس یوز/منسلک دفاتر اور ان کے ملازمین جوش و خروش سے اس مہم میں حصہ لے رہے ہیں، اور یہ ڈی ڈی پی میں زوروں پر ہے۔

************

 

ش ح۔م م  ۔ر ا

 (U.No. 10907)


(Release ID: 1968389) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu