وزارت آیوش

خصوصی مہم 3.0 کے لیے آیوش کی وزارت کی کوششوں میں تیزی آئی ہے


مہم کے دوسرے ہفتے میں عوامی شکایتوں سے متعلق اپیلوں اور عوامی شکایات کو صد فی صد نمٹایاگیا

Posted On: 13 OCT 2023 6:31PM by PIB Delhi

حکومت کے مختلف محکموں میں صفائی ستھرائی کے فروغ اور کام کی جگہوں کو زیادہ بہتر بنانے کے مقصد سے، صفائی ستھرائی کے تئیں خصوصی مہم 3.0 کے تحت آیوش کی وزارت کی کوششوں میں تیزی آئی ہے۔ جس کے نتیجے میں اس خصوصی مہم 3.0 کے دوسرے ہفتے یعنی 7 اکتوبر سے 13 اکتوبر 2023 تک عوامی شکایات سے متعلق اپیلوں اور عوامی شکایات کا صد فی صد نمٹایا کرنےکےہدف میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔

2 اکتوبر 2023 کو شروع ہوئی خصوصی مہم 3.0 کے تحت اس ملک گیر مہم میں، آیوش کی وزارت نے جو زیرالتوا معاملات ہیں، ان میں ارکان پارلیمنٹ کے حوالہ جات کے تعداد 30 ہے، پارلیمانی یقین دہانی 17، ریاستی سرکار3، عوامی شکایات 75، وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) کے حوالہ جات 3، عوامی شکایات سے متعلق اپیلیں 24، فائلوں کے بندوبست 305، صفائی ستھرائی کی مہم 20، شامل ہیں۔ان میں سے عوامی شکایات سے متعلق اپیلوں اور عوامی شکایات کےزمرے میں قابل ذکر پیش قدمی کی گئی ہے۔ دوسرے ہفتے میں عوامی شکایات سے متعلق سبھی 24 اپیلیں نمٹا دی گئی ہیں۔ اسی طرح، سبھی 75 عوامی شکایات بھی نمٹای گئی ہے۔ پی ایم او کے تین حوالہ جات ہیں، جن میں سے دو کو نمٹا دیا گیاہے۔ اب تک صفائی ستھرائی سے متعلق 20 مہمات کافیصلہ کیاگیا ہے،اور 15 کا انعقاد کیاگیا ہے۔ آیوش کی وزارت، خصوصی مہم 3.0کے دیگر سبھی اہداف کی حصولیابی کی غرض سے ایک مربوط طریقے سے کام کررہی ہے۔

خصوصی مہم 3.0 کا تیاری کے مرحلےکے ساتھ باضابطہ طور پر 15 ستمبر 2023 کو آغاز کیاگیا تھا، جس میں ملک بھر میں صفائی ستھرائی سے متعلق اہداف طے کرنےکی  کوشش کی گئی ہے۔ جس کے بعد، مہم کے نفاذ کا مرحلہ 2 اکتوبر 2023 کو شروع کیا گیا ہے۔ اس مہم کے دوران، دفاتر میں کام کی جگہوں کی گنجائش  کے بندوبست اور کام کی جگہوں میں کام کاج سے متعلق تجربات  میں اضافہ کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ خصوصی مہم 3.0، صفائی ستھرائی سے متعلق بہترین معیارات کو برقرار رکھنے اور تشویشات اور خدشات کو دور کرنے کی جانب تازہ ترین قدم ہے۔

اب مہم کے دوران، وزارت کے دفاتر کے اندر کام کی جگہوں پر بے ترتیبی اورکاٹ کباڑ ختم کرکے انہیں خوبصورت ، مزین اور جاذب نظر بنانےپرخاص زور دیاجارہا ہے۔ ان کوششوں کا مقصد، کام کاج کے ماحول کو بہتر بنانا اور ملازمین کی کارکردگی میں اضافہ کرنا ہے۔

’’سووچھتا ہی سیوا‘‘ پکھواڑا کے حصے کے طور پر،آیوش کی وزارت کی جانب سے وزارت میں کام کرنے والے تمام عہدیداران کو سووچھتا کا حلف دلانے سے، ایک صاف ستھرے اور کوڑے کرکٹ اور کچرے سے مبرا بھارت کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔

آیوش کی وزارت کے سکریٹری ویدیا راجیش کوئیچا نے مہم کا جائزہ لیا اور سبھی سرکردہ اور سینئر عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس خصوصی مہم 3.0 کےدوران، ہدف کی حصولیابی کی خاطر، اپنی بہترین کوشش کریں۔ ایک مخصوص ٹیم یومیہ بنیاد پر پیش رفت کی نگرانی کررہی ہے۔ انسٹی ٹیوٹس، اداروں،تنظیموں اور کاؤنسلوں نے اپنی اپنی جگہوں آس پاس کی جگہوں، بس اسٹینڈ، پارکوں، ہربل گارڈن جیسے عوامی مقامات اور یہاں تک کہ جھیلوں اور تالابوں وغیرہ میں بھی صفائی ستھرائی کی کارروائی انجام دی ہے۔سینئر عہدیداروں اور آیوش کی وزارت سے متعلق افراد نے اس مہم کے حصے کے طور پر، آیوش بھون اور اپنے آس پاس کی جگہوں کوصاف ستھرا کیا۔

سووچھتا مہم کے تحت،آیوش کی وزارت نے مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی انتظامیہ، تحقیق کاؤنسلوں، قومی انسٹی ٹیوٹس اور اداروں، ماتحت تنظیموں اور دیگر آئینی اداروں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ صفائی ستھرائی سے متعلق سرگرمیوں کا انعقاد کریں۔یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ زیرالتواء معاملات کو نمٹانے سے متعلق کی گئیں۔ اس سے پہلے کی کوششوں کے نتیجے میں قابل ذکر اور نمایاں حصولیابیاں کی گئی ہیں اور اس کے سبب وزارت اپنی مجموعی درجہ بندی کو بہتر بناپائی ہے۔

کام کاج کی جگہوں پر تجربات کو بہتربنانے،صفائی ستھرائی کوفروغ دینے اور طے شدہ اور مقررہ اہداف کی حصولیابی کی غرض سے غیر متزلزل عزم کے ساتھ، یہ خصوصی مہم 3.0 ،31 اکتوبر2023ء تک جاری رہے گی۔

*************

  ش ح۔ ع م ۔ ج ا  

U-10853



(Release ID: 1968115) Visitor Counter : 74


Read this release in: English , Hindi , Telugu