امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
عوام میں معیاری شعور ملک کو ایک نئی سمت دے گا: عالمی یوم معیار کے موقع پر جناب پیوش گوئل کا بیان
بی آئی ایس اسٹینڈرڈس کلبوں سے 2 لاکھ سے زیادہ طلباء مستفید ہوئے ہیں، ایسے مزید کلب قائم کیے جارہے ہیں: جناب گوئل
وزیر اعظم کے ویژن نے ملک میں معیاری بنیادی ڈھانچہ کی تشکیل کی ہے: جناب گوئل
Posted On:
13 OCT 2023 8:55PM by PIB Delhi
کامرس و صنعت ، صارفین کے امور ، خوراک اور تقسیم عامہ کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ حکومت کی کوششوں کے ذریعے معیار سے متعلق صارفین کی بیداری اور عوام میں معیار سے متعلق شعور ملک کو ایک نئی سمت دینے میں مدد کرے گا ۔
وہ آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس ) کے ذریعے منعقدہ ‘‘بہتر دنیا کے لیے مشترکہ ویژن : پائیدار ترقیاتی اہداف کے لیے معیارات ’’ کو موضوع پر عالمی یوم معیار کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کی وجہ سے معیار کے بارے میں ذہن سازی ، ملک میں بننے والے عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے میں جھلکتی ہے اور بھارت منڈپم سے ، اس کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے ، اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ جب ملک نے اس عالمی معیار کی سہولت میں جی 20 سربراہ اجلاس کی میزبانی کی تو اسے عالمی سطح پر بہت عزت حاصل ہوئی ۔
بی آئی ایس کے اقدامات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ، جناب گوئل نے کہا کہ آج سات ہزار سے زیادہ بی آئی ایس اسٹینڈرڈ کلب ہیں اور تقریباً 2 لاکھ طلباء ، اس پہل سے مستفید ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس کا آئندہ سال تک ایسے 10 ہزار کلب قائم کرنے کا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیار کے مسائل پر ، جو نئی ویڈیوز اور کتابیں تیار کی جا رہی ہیں، جن میں سے آج کچھ کی نقاب کشائی کی گئی ہے اور ان مسائل پر پنچایتوں کی سطح تک لوگوں سے رابطہ قائم کرنا، آنے والے دنوں میں بھرپور نتائج فراہم کرے گا۔
جناب گوئل نے نشاندہی کی کہ صارفین کے امور کا محکمہ ، ملک کے ہر شہری کی زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیارات کے ماحولیاتی نظام نے حالیہ برسوں میں ، زراعت، سڑکیں، صحت کی دیکھ بھال وغیرہ جیسے تقریباً تمام شعبوں میں اور سبھی ریاستوں اور نجی شعبے تک وسیع ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مقاصد تک پہنچنے کے لیے ، ہم سب وزیر اعظم کے زیرو ایفیکٹ، زیرو ڈیفیکٹ کے ویژن پر کام کریں گے۔
اس تقریب میں صارفین کے امور، خوراک اور تقسیم عامہ ، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے، صارفین کے امور کے محکمے کے سکریٹری جناب روہت کمار سنگھ کے علاوہ ، صارفین کے امور کے محکمے میں خصوصی سکریٹری ندھی کھرے اور بیورو آف انڈین اسٹینڈرز میں ڈائریکٹر جنرل جناب پرمود کمار تیواری بھی موجود تھے ۔
معیار کا عالمی دن ہر سال 14 اکتوبر کو منایا جاتا ہے اور بین الاقوامی معیار کی معروف تنظیموں کے درمیان اشتراک کو اجاگر کرتا ہے۔ 2023 ء میں معیار کے عالمی دن کے لیے منتخب کردہ موضوع ‘‘ ایک بہتر دنیا کے لیے مشترکہ نقطہ نظر: اچھی صحت اور بہبود کے لیے پائیدار ترقی کا ہدف ( ایس ڈی جی 3 ) شامل کرنا ’’ ہے ۔ ایس ڈی جی 3 کا مقصد ماں اور بچوں کی اموات کو کم کرکے، بڑی بیماریوں سے لڑنا اور ضروری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی کو یقینی بنا کر عالمی صحت کو بہتر بنانا ہے۔ یہ عالمی صحت کی کوریج اور مالی مشکلات کے بغیر صحت کی معیاری دیکھ بھال کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔ احتیاطی تدابیر، ویکسینیشن اور صحت کی دیکھ بھال کے بہتر بنیادی ڈھانچے کے ذریعے، ایس ڈی جی 3 ایک صحت مند دنیا کے قیام کی کوشش کرتا ہے ، جس سے افراد، برادریوں اور قوموں کو فائدہ حاصل ہو۔ اس کا مقصد ، سب کے لیے محفوظ، موثر، اور سستی ادویات اور ویکسین تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ ایس ڈی جی 3 کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے تعاون، اختراعی حل اور عالمی صحت کے فرق کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ موضوع ایک زیادہ پائیدار اور جامع دنیا کے قیام کے لیے ایک متحد ویژن کو فروغ دینے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے ، جو تمام افراد کی فلاح و بہبود اور اچھی صحت کو ترجیح دیتا ہے۔ یہ تقریب دنیا بھر میں ان گنت ماہرین کی اجتماعی کوششوں کو تسلیم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرتی ہے ، جو معیار قائم کرنے کے شعبے میں اپنا تعاون کرتے ہیں، ساتھ ہی ساتھ آگے بڑھنے پر غور و خوض کرنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔
بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز ( بی آئی ایس ) نے پورے بھارت میں پھیلے ہوئے اپنے علاقائی اور برانچ دفاتر کے مضبوط نیٹ ورک کے ذریعے ملک بھر میں صارفین پر مبنی وسیع سرگرمیاں انجام دے کر عالمی معیار کا دن منایا۔ عالمی معیارات کے دن ،2023 کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر کی جانے والی اہم سرگرمیوں میں ، کوالٹی کنیکٹ پروگرام ، جنہیں یوتھ ٹو یوتھ کنیکٹ، مانک مہوتسو، گھریلو رابطہ بھی کہا جاتا ہے، انجام دیا گیا ، جس میں بی آئی ایس کیئر ایپ اور بی آئی ایس کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے کے لیے گھروں کا دورہ بھی شامل ہیں ۔
*************
ش ح- و ا –ع ا
U. No. 10858
(Release ID: 1968107)
Visitor Counter : 83