وزارت خزانہ
انکم ٹیکس کے محکمے نے کرناٹک، آندھرا پردیش اور تلنگانہ ریاست کے علاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں انجام دیں
Posted On:
16 OCT 2023 2:43PM by PIB Delhi
انکم ٹیکس کے محکمے نے 12 اکتوبر ، 2023 ء کو کچھ سرکاری ٹھیکیداروں، رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز اور ان کے ساتھیوں کے معاملے میں تلاشی اور ضبطی کی کارروائیاں انجام دیں ۔ ریاست کرناٹک، آندھرا پردیش، تلنگانہ اور نئی دلّی میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران تقریباً 55 مقامات کا احاطہ کیا گیا۔
سی بی ڈی ٹی ایک پریس ریلیز کے مطابق، کچھ مشتبہ کاغذات ، دستاویزات کی ہارڈ کاپی اور ڈیجیٹل ڈاٹا کی شکل میں بڑی تعداد میں ثبوت برآمد اور ضبط کیے گئے ۔ ٹیکس چوری کے لیے اپنائے گئے طریقۂ کار سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ٹھیکیدار جعلی خریداریوں کی بکنگ، ذیلی ٹھیکیداروں کے ساتھ اخراجات کا غیر حقیقی دعویٰ کرنے اور غیر مجازئ اخراجات کا دعویٰ کرکے ، اخراجات کو زیادہ دکھا کر اپنی آمدنی کم دکھاتے تھے ۔ کنٹریکٹ کی رسیدوں کے استعمال میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں بغیر حساب کتاب کی نقد رقم اور اثاثوں کا پتہ چلا ہے ۔
تلاشی کے دوران گڈز رسیپٹ نوٹ ( جی آر این ) کی شکل میں بڑھائے گئے اخراجات کی نشاندہی کرنے والے شواہد برآمد ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ، ذیلی ٹھیکیداروں کے ساتھ جعلی لین دین کے حوالے سے بک کی گئی خریداری اور سامان کی حقیقی نقل و حمل سے متعلق دستاویزات میں بڑی گڑبڑی کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔ مزید یہ کہ یہ ٹھیکیدار غیر کاروباری مقاصد کے لیے اخراجات کرنے میں بھی ملوث پائے گئے ہیں ۔ رابطہ اخراجات کے دعوے کے شواہد بھی ملے ہیں ، جنہیں ضبط کر لیا گیا ہے ۔
تلاشی کے دوران ٹیکس دہندگان ، ذیلی ٹھیکیداروں اور کچھ نقد لین دین میں مدد کرنے والوں سمیت ، اُن کے کچھ ساتھیوں کے مقامات سے بڑے پیمانے پر بغیر حساب کتاب کی نقد رقم بھی پائی گئی ہے ، جس کا کھاتوں میں کوئی اندراج نہیں ہے ۔
تلاشی کے نتیجے میں تقریباً 94 کروڑ روپے کی بغیر حساب کتاب کی نقد رقم اور 8 کروڑ روپے سے زیادہ کے سونے اور ہیرے کے زیورات ضبط کیے گئے ہیں، جن کی مالیت مجموعی طور پر 102 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ ، ایک نجی تنخواہ دار ملازم کے گھر سے غیر ملکی ساخت کی 30 لگژری ہاتھ کی گھڑیاں بھی برآمد ہوئی ہیں ۔ اس شخص کا گھڑیوں کے کاروبار سے کوئی واستہ نہیں ہے ۔
مزید تفتیش جاری ہے۔
*************
ش ح- و ا –ع ا
U. No. 10852
(Release ID: 1968081)