وزارت دفاع
نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی کھڑک واسلہ کی طرف سے اس کے احاطے میں ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے حصے کے طور پر منعقد کیے جانے والے پہلے میراتھن پروگرام میں 13500 سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی
Posted On:
16 OCT 2023 12:08PM by PIB Delhi
نیشنل ڈیفنس اکیڈیمی (این ڈی اے) کھڑک واسلہ نے اپنے احاطے میں اپنے سال بھر چلنے والے ڈائمنڈ جوبلی جشن کے ایک حصے کے طور پر 15 اکتوبر 2023 کو پہلی میراتھن کا انعقاد کیا۔ ترغیب وتحریک دینے کے مقصد سے ہونے والے اس پروگرام میں 13500 سے زیادہ لوگوں کو ،جنہوں نے ملک بھر سے اس پروگرام میں حصہ لیا جرأتمندی اور عزم واستقلال کی تحریک دی، خاص طور پر نوجوانوں کو اکیڈمی کے اعلیٰ درجے کی تربیتی سہولیات اور وراثت کی تفصیلی جھلکیوں سے روشناس کرایا۔
اس میراتھن پروگرام میں دوڑ کےمختلف زمرے شامل تھے جس میں 42 کلو میٹر کی فُل میراتھن، 21 کلو میٹر ہاف میراتھن اور 10 کلو میٹر ،5 کلو میٹر اور 3 کلو میٹر کی دوڑ شامل ہیں، اور یہ سب کے سب ایک ساتھ انجام دی گئیں۔ این ڈی اے کادفتر کھڑک واسلہ پُنے مہاراشٹر میں سہیادری پہاڑی سلسلے کی نچلی پہاڑیوں میں واقع ہے۔ این ڈی اے کے کیمپس 7015 ایکڑ رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں اور اس کے چاروں طرف بہت ہی دلکش پہاڑیاں اور ایک بڑی سی جھیل موجود ہے۔ این ڈی اے کیمپس کے اندر دوڑ کا ٹریک 21 کلو میٹر طویل ہے جس پر دوڑتے ہوئے میراتھن میں حصہ لینے والے کیمپس کے دلکش مناظر کامشاہدہ کرتے ہیں۔
اس میراتھن میں حصہ لینے والے معمر ترین شخص کی عمر 96 برس تھی اور اس میں حصہ لینے والا سب سے کم عمر فرد پانچ برس کا بچہ تھا۔ مختلف زمروں سے تعلق رکھنے والے فاتحین کی تفصیل ذیل میں دی جارہی ہے:
فاصلہ
|
دوڑ کا زمرہ
|
عمر کے حساب سے گروپ
|
پہلا
|
دوسرا
|
تیسرا
|
42کلو میٹر
|
مرد
|
18 - 35 سال
|
نیشوکمار
|
شری کانت مہتو
|
گنیش کھومانے
|
36 - 45 سال
|
کرشنا سروتیا
|
لیفٹیننٹ کرنل سوروپ سنگھ کنتال
|
وسنت پنڈتا
|
خاتون
|
18 - 35 سال
|
لیفٹیننٹ کمانڈر انجنی پانڈے
|
رجنی سنگھ
|
رویتا رام ولاس راجبھر
r
|
36 - 45 سال
|
اشونی گوکل دیورے
|
آرتی چندن اگروال
|
نیہا لودھا
|
21کلو میٹر
|
مرد
|
18 - 35 سال
|
پراسرن ہلی ہول
|
کمانڈنٹ ارون بیٹ
|
کمانڈنٹ احمد علی
|
36 - 45 سال
|
سنجے نیگی
|
انکش گپتا
|
یوگیش سناپ
|
خاتون
|
18 - 35 سال
|
ویدانشی جوشی
|
بھاؤنیت کور
|
پرینکا دشرتھ پیکرے
|
36 - 45 سال
|
انوبھوتی چترویدی
|
نیترا
|
انجو چودھری
|
10 کلو میٹر
|
مرد
|
14 - 18 سال
|
موہت یادو
|
ویبھو سنجے یداگے
|
اویناش لوندھے
|
19 - 35 سال
|
انوراگ کونکر
|
آنند اشوک اے ایس
|
کومندھالاپرشوتم
|
36 - 45 سال
|
نریندر پٹیل
|
سچن نکم
|
اجیت نکم
|
خاتون
|
14 - 18
سال
|
پریدھی بدھوار
|
سدھی مادھو گورو
|
ہریا نیورو شاہ
|
19 - 35 سال
|
کمانڈنٹ ریتل
|
کمانڈنٹ ایشتا سنگوان
|
جئے شر وناما
|
36 - 45 سال
|
تروپتی گپتا
|
حسینا تھیمالی
|
ادیتی موہلے
|
این ڈی اے 16جنوری 2024 کو اپنے قیام کے شاندار 75 برس مکمل کرنے جارہی ہے۔ سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ، جو 16 جنوری 2023 کو شروع ہوئی تھیں، مختلف تعلیمی اسپورٹس سے متعلق اور مہماتی سرگرمیاں ترتیب دی گئیں اور ان کا انعقاد کیا گیا۔
-----------------------
ش ح۔ س ب ۔ ع ن
U NO: 10844
(Release ID: 1968027)
Visitor Counter : 92