وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا 17 اکتوبر 2023 کو مہابلی پورم میں موسمیاتی تبدیلی کو بین الاقوامی ماہی گیری نظم و نسق میں مرکزی دھارے میں لانے اور ہند بحرالکاہل خطے میں ماہی گیری کے بندوبست کے اقدامات کو مضبوط بنانے سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کا  افتتاح کریں گے

Posted On: 15 OCT 2023 6:00PM by PIB Delhi

 ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا اور ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن چنئی میں ویلکم ہوٹلز، آئی ٹی سی ہوٹلز، کنسیس پام بیچ، مہابلی پورم میں 17 اکتوبر کو ’موسمیاتی تبدیلی کو بین الاقوامی ماہی گیری حکمرانی میں مرکزی دھارے میں لانے اور ہند بحرالکاہل خطے میں ماہی گیری کے بندوبست کے اقدامات کو مضبوط بنانے سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس‘ کا افتتاح کریں گے۔

کچھ اس تقریب کے بارے میں

مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا بین الاقوامی کانفرنس  اور سمندری ماہی گیری میں موسمیاتی تبدیلی کو اپنانے کے لیے بھارت کی تیاریوں اور موضوعاتی نمائش جس میں تحقیق اور تعلیمی ادارے شامل ہیں پر غور خوض کے اجلاس کا افتتاح کریں گے۔  کمیونٹی تنظیمیں اور کاروباری افراد اس موضوع سے متعلق اپنی اختراعات اور سرگرمیوں کو پیش کریں گے۔ ڈاکٹر ایل مروگن خصوصی خطاب کریں گے۔

ایف اے او کے سینئر عہدیداروں، علاقائی ماہی گیری باڈیز (آر ایف بیز)، وزارت ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے تحت قومی تحقیقی اداروں، وزارت ارتھ سائنسز، وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی، اور انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ، ساحلی ریاستی حکومتوں کے ساتھ ساتھ تمل ناڈو ڈاکٹر جے جے للیتا فشریز یونیورسٹی، کوچین یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی جیسی یونیورسٹیوں کے نمائندے، ستیہ بھاما انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور مختلف صنعتوں اور ماہی گیروں کی کوآپریٹو کے نمائندے اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

ماہی گیری کے بندوبست کے لیے ، ایک سائیڈ ایونٹ کے طور پر ایل آئی ایف ای (ماحولیات کے لیے طرز زندگی) کو مرکزی دھارے میں لانے کے موضوع پر ایک اسکوپنگ ورکشاپ بھی  17 اکتوبر، 2023 کو ہوگی۔  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے 2021 کی اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس (یو این ایف سی او پی 26) میں انفرادی رویوں کو عالمی آب و ہوا کے عمل کے بیانیے میں آگے لانے کے لیے مشن ایل آئی ایف ای کا افتتاح کیا تھا۔ ملک بھر سے طلبہ اس موضوع پر شرکت کر رہے ہیں اور اپنے اختراعی خیالات پیش کر رہے ہیں۔

مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا اور ڈاکٹر ایل مروگن پوسٹر نمائش کا بھی افتتاح کریں گے ، جس میں طلبہ کے درمیان ملک گیر مقابلہ سے منتخب کردہ 25 ایل آئی ایف ای آئیڈیاز شامل ہیں۔ دونوں وزرا ماہی گیری کے بندوبست سے متعلق ایل آئی ایف ای کو مرکزی دھارے میں لانے کے بارے میں اپنے خیالات کے بارے میں طلبہ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

موسمیاتی تبدیلی دنیا بھر میں مشترکہ سمندری مچھلیوں کے ذخیرے کی تقسیم کو نمایاں طور پر تبدیل کر رہی ہے۔ حالیہ مطالعات میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ اس صدی کے آخر تک، مشترکہ سمندری مچھلیوں کا تقریبا نصف ذخیرہ منتقل ہو جائے گا، اور دنیا کے خصوصی اقتصادی زونز کی ایک بڑی اکثریت میں کم از کم ایک ایسی تبدیلی دیکھنے کو ملے گی. سمندری مچھلی کے ذخیرے کی یہ منتقلی موجودہ ماہی گیری کے بندوبست کے فریم ورک کے لیے ایک چیلنج ہے۔ موسمیاتی تبدیلی مشترکہ مچھلی کے ذخیرے کو کس طرح متاثر کرتی ہے اس کی گہری تفہیم مضبوط، آب و ہوا کے لچک دار بین الاقوامی ماہی گیری کی حکمرانی کے لیے اہم ہے۔

5 سے 9 ستمبر 2022کے دوران  روم میں منعقد ہونے والی 35 ویں ماہی گیری کمیٹی (سی او ایف آئی 35) کے اجلاس نے تسلیم کیا تھا کہ علاقائی ماہی گیری باڈیز (آر ایف بیز) کو موسمیاتی تبدیلی کے موضوع پر رکن ممالک کے ساتھ مؤثر طریقے سے مشغول ہونا ہوگا اور ایف اے او سے درخواست کی کہ وہ آب و ہوا کے لچکدار ماہی گیری کے بندوبست کے بارے میں رہنما خطوط تیار کریں۔

ایف اے او اس علاقائی ورکشاپ بموضوع ’موسمیاتی تبدیلی کو بین الاقوامی ماہی گیری حکمرانی میں مرکزی دھارے میں لانا - بحر ہند و بحرالکاہل کے خطے میں علاقائی ماہی گیری باڈیز ‘ کا انعقاد کرتا ہے، جس میں بحر ہند و بحرالکاہل کے خطے کے علاقائی ماہی گیری باڈیز (آر ایف بیز) شامل ہیں تاکہ آب و ہوا کے لچکدار ماہی گیری کے بندوبست کے لیے رہنما خطوط تیار کیے جاسکیں اور بین الاقوامی ماہی گیری حکمرانی میں موسمیاتی تبدیلی کے انضمام کی حکمت عملی تیار کی جاسکے۔ حکومت ہند کی ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے تحت ماہی گیری کا محکمہ اس بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرتا ہے۔

ایف اے او ورکشاپ کے ساتھ ساتھ سمندری ماہی گیری میں موسمیاتی تبدیلی کو اپنانے کے لیے بھارت کی تیاری پر ایک غور و خوض کا اجلاس بھی 17 -18 اکتوبر 2023 کو منعقد کرے گا، جس میں حکومت ہند اور بھارت کی دیگر ایجنسیوں کے ذریعہ اٹھائے گئے اہم اقدامات کو عالمی ماہرین کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ سرحدوں سے باہر ان کے اطلاق کو تلاش کیا جاسکے۔

محکمہ ماہی گیری کے سکریٹری ڈاکٹر ابھیلکش لیکھی کلیدی خطاب کریں گے۔ جوائنٹ سکریٹری محترمہ نیتو کماری پرساد کے ساتھ محکمہ ماہی پروری کے دیگر سینئر افسران اس موقع پر موجود رہیں گے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 10835


(Release ID: 1967930) Visitor Counter : 123