ریلوے کی وزارت
ٹرینوں میں خواتین کی حفاظت کے لیے وقف – ٹیم آر پی ایف نے دہلی ہاف میراتھن 2023 میں حصہ لیا
سال 2023 میں آر پی ایف نے چلتی ٹرینوں کے قریب خطرناک حالات سے 862 خواتین کو بچایا
’آپریشن ننھے فرشتے‘کے تحت آر پی ایف نے 2898 ایسی لڑکیوں کو بھی بچایا جو اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں خطرے سے دوچار تھیں
Posted On:
15 OCT 2023 2:06PM by PIB Delhi
خواتین کے لیے ٹرینوں میں محفوظ سفر کے مقصد کو فروغ دینے کے لیے آر پی ایف کی 25 رکنی ٹیم نے آج دہلی ہاف میراتھن 2023 میں حصہ لیا۔ اس دوڑ کا مقصد آر پی ایف کے مختلف اقدامات کے بارے میں عوامی بیداری پیدا کرنا تھا جس کا مقصد بھارتی ریلوے نیٹ ورک پر خواتین کی حفاظت اور سلامتی کو فروغ دینا تھا۔ خاص طور پر ، توجہ ’میری سہیلی‘ پہل پر مرکوز تھی۔
خواتین کو بااختیار بنانا بھارت کے ترقی کے وژن کا ایک جزو لاینفک ہے۔ ہمارے عزت مآب وزیر اعظم کے تصور کردہ خوشحال بھارت کو حاصل کرنے کا دارومدار عوامی مقامات، خاص طور پر وسیع عوامی نقل و حمل کے نیٹ ورک میں خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے پر ہے۔ چونکہ ریلوے عوامی نقل و حمل کے بنیادی ذریعہ کے طور پر کام کرتا ہے ، لہذا ہر روز ٹرین سے سفر کرنے والی خواتین کی حفاظت ہمارے ملک کی مجموعی ترقی کے لیے اہم ہے۔
وزارت ریلوے کے ماتحت کام کرنے والی ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) خواتین ریلوے مسافروں کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے تندہی سے کام کر رہی ہے۔ بھارت کے وسیع ریلوے نیٹ ورک میں کام کرنے والی ’میری سہیلی‘ ٹیمیں طویل فاصلے کی ٹرینوں میں اکیلے سفر کرنے والی ان گنت خواتین کو مدد اور تحفظ فراہم کر رہی ہیں۔ آر پی ایف کی خواتین اہلکار ٹرینوں اور ریلوے احاطے میں خواتین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنے مرد ہم منصبوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں۔
سال 2023 میں آر پی ایف کے جوانوں نے قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چلتی ٹرینوں کے قریب 862 خواتین کو خطرناک حالات سے بچایا ہے۔ ’آپریشن ننھے فرشتے‘کے تحت انھوں نے ایسی 2898 لڑکیوں کو بھی بچایا ہے جو اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں خطرے سے دوچار تھیں۔ مزید برآں انھوں نے 51 نابالغ لڑکیوں اور 6 خواتین کو انسانی بردہ فروشوں کے چنگل سے بچایا ہے۔
آر پی ایف کی خواتین اہلکاروں نے اپنی پرائیویسی اور وقار کا انتہائی احترام کرتے ہوئے ٹرین کے سفر کے دوران دردِ زہ درپیش ہونے پر 130 ماؤں کی زچگی میں مدد کی ہے۔ 185,000 سے زیادہ ہیلپ لائن کالز کا جواب دیتے ہوئے آر پی ایف اہلکاروں نے مسافروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تیزی سے کام کیا ہے ، خاص طور پر وہ جو پریشانی میں مبتلا خواتین کو متاثر کرتے ہیں ، جیسے بے سہارا ، بیمار ، بزرگ اور خصوصی طور پر معذور افراد کی مدد کی جاتی ہے۔
عوام میں بیداری پیدا کرنے اور تعاون حاصل کرنے کے لیے آر پی ایف کی ٹیم نے 15 اکتوبر 2023 کو دہلی ہاف میراتھن میں حصہ لیا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل سے لے کر کانسٹیبل تک، بھارت کے مختلف حصوں اور مختلف رینکوں سے تعلق رکھنے والی 25 رکنی مضبوط ٹیم پر مشتمل اس ٹیم نے آر پی ایف کے پورے بھارت کے کردار کی نمائندگی کی۔ اس ٹیم میں پنجاب، مغربی بنگال اور مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والی چار خواتین آر پی ایف اہلکار بھی شامل تھیں، جو آر پی ایف ناری شکتی کی نمائندہ کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ میراتھن روٹ کے ساتھ آر پی ایف کے جوانوں نے عوام کے ساتھ کام کیا، ریلوے پر خواتین کی حفاظت کو اجاگر کرنے کے لیے بینرز آویزاں کیے اور پمفلٹ تقسیم کیے اور اس کاز کو مضبوط بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈروں سے مدد طلب کی۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 10831
(Release ID: 1967896)
Visitor Counter : 87