صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے نیگریمس میں نئی سہولیات کا افتتاح کیا


انسٹی ٹیوٹ میں انتہائی نگہداشت کے بلاک کے لیے سنگ بنیاد رکھا

نیگریمس میں نئی سہولیات ، شمال مشرقی خطے کے لوگوں کو صحت کی دیکھ بھال کی انتہائی ضروری خدمات فراہم کریں گی: ڈاکٹر منڈاویہ

’’مرکزی حکومت شمال مشرقی خطے میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور علاقے کے لوگوں کو صحت کی معیاری خدمات فراہم کرنے کے تئیں پرعزم ہے‘‘

Posted On: 14 OCT 2023 6:48PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے شمال مشرقی میں آج میگھالیہ کے شہرشیلانگ میں اندرا گاندھی ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز (نیگریمس) میں ایک نئے علاقائی کینسر سنٹر، ایک نئے انڈر گریجویٹ میڈیکل کالج، نرسنگ کالج کی نئی عمارت، ہاسٹلز، 8 ماڈیولر آپریشن تھیٹر، ایک ورچوئل پوسٹ مارٹم ہاؤس اور نئے گیسٹ ہاؤس کا افتتاح کیا۔ ۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ میں 150 بستروں پر مشتمل انتہائی نگہداشت کے بلاک کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس موقع پر ممبر قانون ساز اسمبلی، میگھالیہ جناب ہیونگ سٹون کھرپران، اور ڈائرکٹر، نیگریمس پروفیسر نلین مہتابھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ’’نیگریمس میں نئی سہولیات ،شمال مشرقی خطہ کے لوگوں کو انتہائی ضروری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کریں گی۔ مرکزی حکومت شمال مشرقی خطے میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور علاقے کے لوگوں کو صحت کی معیاری خدمات فراہم کرنے کے تئیں پرعزم ہے‘‘۔

مرکزی وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ نیگریمس میں نئی سہولیات، شمال مشرقی خطے میں طبی پیشہ ور افراد کو راغب کرنے اور برقرار رکھنے میں مدد کریں گی۔ نیگریمس میں کام کے ماحول اور صفائی ستھرائی کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ حکومت ،نیگریمس میں بنیادی ڈھانچہ کو مزید ترقی دینے کے تئیں پرعزم ہے تاکہ یہ ادارہ طبی علاج، تحقیق اور صحت کی دیکھ بھال اور اس سے منسلک صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کی شمال مشرقی خطے کے لیے تربیت کا مرکز بنے رہے۔

ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ مرکزی حکومت، صحت کے شعبے کو ایک جامع نقطہ نظر سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہم نہ صرف نیا اور جدید طبی ڈھانچہ تشکیل دے رہے ہیں۔ بلکہ ہم ڈاکٹروں اور نرسنگ سامان کی تعداد میں بھی اضافہ کر رہے ہیں۔ پچھلے نو سالوں میں ملک میں میڈیکل کالجوں کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں 170000 صحت اور تندرستی کے مراکز بنائے گئے ہیں۔ ہم ملک کے ہر ضلع میں ایک انتہائی نگہداشت کے ہونٹ بھی بنا رہے ہیں‘‘۔

پروفیسر نلین مہتا نے کہا کہ نئی سہولیات سے نیگریمس میں صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات میں واضح بہتری آئے گی اور میگھالیہ میں ایم بی بی ایس اور بی ایس سی نرسنگ کورسز کی نشستوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمال مشرقی خطہ میں طبی سہولیات میں بہتری سے لوگوں کو علاج کے لیے ملک کے دوسرے علاقوں میں زیادہ دور نہیں جانا پڑے گا۔

ننئی سہولیات ،شمال مشرقی علاقے کے لوگوں کو صحت کی دیکھ بھال کی انتہائی ضروری خدمات فراہم کریں گی۔ علاقائی کینسر سینٹر 252 بستروں پر مشتمل ایک جدید ترین سہولت ہے ،جو پورے خطے کے مریضوں کو کینسر کی دیکھ بھال کی جامع خدمات فراہم کرے گا۔ انڈر گریجویٹ میڈیکل کالج ہر سال 100 ایم بی بی ایس طلباء کے بیچ کو جدید ترین ٹیکنالوجیزوںکا استعمال کرتے ہوئے انڈرگریجویٹ طبی تعلیم فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔ نرسنگ کالج ،شمال مشرقی خطے میں نرسنگ پیشہ ور افراد کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے نرسوں کو تربیت دے گا۔ ہاسٹلز میں کل 416 کمرے ہیں اور یہ ایم بی بی ایس طلباء اور انٹرنز کو رہائش فراہم کرے گا۔ ماڈیولر او ٹی ہسپتال کا ایک جدید ترین آپریٹنگ تھیٹر ہے ،جسے پیچیدہ سرجریوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ نیو گیسٹ ہاؤس میں 28 کمروں کی گنجائش ہے جو مہمانوں اور نیگریمس میں آنے والوں کے لیے رہائش فراہم کرے گی۔

نئی سہولیات کی ایک اہم خصوصیت انسٹی ٹیوٹ میں ورچوئل پوسٹ مارٹم کی سہولت ہے، جو کہ ملک میں صرف چند مراکز پر دستیاب سب سے جدید اور جدید ترین سہولت میں سے ایک ہے۔ ورچوئل پوسٹ مارٹم ایک غیر جراحتی پوسٹ مارٹم امتحان ہے جو جسم کا 3ڈی ماڈل بنانے کے لیے میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے، جس کے بعد فرانسک پیتھالوجسٹ اور دیگر طبی پیشہ ور افراد اس کی جانچ کر سکتے ہیں۔

پردھان منتری – آیوشمان بھارت صحت کے بنیادی ڈھانچہ کے مشن (پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم) کے تحت 150 بستروں پر مشتمل اسٹینڈ اسٹون انتہائی نگہداشت کے بلاک کی سہولت تعمیر کی جا رہی ہے تاکہ کووڈ-19 جیسی انتہائی متعدی بیماریوں کا علاج کیا جا سکے۔ اس سے اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ اس طرح کے وباء کے دوران ہسپتال کی باقاعدہ دیکھ بھال متاثر نہ ہو۔

ان نئی سہولیات کا افتتاح اور انتہائی نگہداشت کے بلاک کا سنگ بنیاد رکھنا میگھالیہ اور پورے شمال مشرقی خطے کے لوگوں کو معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کی حکومت کی کوششوں میں ایک اہم قدم ہے۔

*****

(ش ح - اع - ر ا)   

U.No.10828


(Release ID: 1967890) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu