وزارت دفاع

فوجی کمانڈروں کی  کانفرنس، 16 اکتوبر 2023 سے شروع ہوگی

Posted On: 14 OCT 2023 2:35PM by PIB Delhi

فوجی کمانڈروں  کی کانفرنس 16 سے 20 اکتوبر 2023 کو نئی دہلی میں منعقد کی جائے گی۔ یہ ایک اعلی سطحی دو سالہ تقریب ہے ، جو تصوراتی سطح پر بات چیت کے لیے ایک ادارہ جاتی پلیٹ فارم ہے۔ یہ پلیٹ فارم ہندوستانی فوج کے لیے اہم پالیسی فیصلوں میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

اس سال اپنائے گئے نئے فارمیٹ کے تسلسل میں، فوجی کمانڈروں کی یہ کانفرنس بھی ہائبرڈ فارمیٹ میں منعقد کی جا رہی ہے، جس میں پہلے دن فوجی کمانڈروں اور دیگر اعلیٰ عہدیدار ورچوئل طریقے سے ملاقات کریں گے جس کے بعد بقیہ بات چیت فزیکل فارمیٹ میں کی جائے گی۔

وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ 18 اکتوبر 2023 کواس  کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف،جنرل انیل چوہان،  چیف آف آرمی اسٹاف ،جنرل منوج پانڈےاور چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل وی آر چودھری اجتماع سے خطاب کریں گے۔ حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹیفک ایڈوائزر ڈاکٹر اجے کمار سودبھی "قومی سلامتی کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے" کے موضوع پرخطاب کریں گے۔

اعلیٰ قیادت ہندوستانی فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے علاوہ، موجودہ / ابھرتے ہوئے سیکورٹی کے حالات پر غور و فکر کرے گی۔ ان اہم موضوعات پر بھی غور کریں گے جن میں تبدیلی کے جاری عمل کا جائزہ، تربیتی امور، ایچ آرمینجمنٹ کے پہلوؤں اور خدمات انجام دینے والے اہلکاروں اور سابق فوجیوں کو متاثر کرنے والے مسائل شامل ہیں۔ فوجی کمانڈروں کی یہ کانفرنس، اپنے وسیع دائرہ کار کے ساتھ، اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہندوستانی فوج ترقی پسند، دور اندیش ، موافقت پذیر اور مستقبل کے لیے تیار رہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10809



(Release ID: 1967706) Visitor Counter : 78