وزارت اطلاعات ونشریات
iffi banner

ہالی وڈ اداکار اور پروڈیوسر مائیکل ڈوگلس، پروقار ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے کے لئے،ہندوستان کے54ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول میں شرکت کریں گے

پروقار ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ، ہالی وڈ کے معروف اداکار اور پروڈیوسر مائیکل ڈوگلس کو ہندوستان کے 54ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول (اِفّی)میں تفویض کیا جائے گا۔اس بات کا اعلان اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔ عالمی سینما کلینڈر میں ایک انتہائی اہم تقریب ، اِفّی 54میں، سرکردہ و معروف اداکار اپنی اہلیہ اور سرکردہ اداکارہ نیز فیلنتھروپسٹ کیتھرائن زیٹا جونس اور اپنے صاحب زادے نیز اداکار ڈائلن ڈوگلس کے ساتھ شرکت کریں گے۔ہندوستان کے فلم پرڈیوسر  اور پرسیپٹ لمٹیڈ اور سن برن میوزیکل فیسٹول کے بانی شیلندر سنگھ بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے، جو ہندوستانی فلم صنعت میں اپنے 25سال منا رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MD1YCX5.JPG

 

ایکس پر اعلان کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب انوراگ  سنگھ ٹھاکر نے  مائیکل ڈوگلس ، ان کی اہلیہ کیتھرین زیٹا جونس اور ان کے صاحبزادے  ڈائلن ڈوگلس کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مائیکل ڈوگلس ہندوستان کے لئے دل میں جو پیا ررکھتے ہیں، اس کے بارے میں سب جانتے ہیں اور یہ کہ ملک ہماری بیش بہا سینما کی ثقافت اور منفرد روایتوں کو ظاہر کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔

1999 میں 30ویں اِفّی میں قائم کردہ ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ ، اُن افراد کو تفویض کیا جاتا ہے ، جن کی غیر معمولی حصہ رسدی نے سینما کی دنیا کو نمایاں طورپر مالا مال کیا ہے اور سر بلند کیا ہے۔فلمی صنعت میں ایک معروف شخصیت مائیکل ڈوگلس نے اپنے بے مثال ٹیلنٹ اور اپنے آرٹ کے تئیں عہد کے ساتھ عالمی پیمانے پر ناظرین کا دل جیتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MD2MNJ3.JPG

 

مائیکل ڈوگلس کا ایک شاندار کیریئر رہا ہے۔ انہوں نے دو اکیڈمی ایوارڈ، پانچ گولڈن گلوب ایوارڈ اور ایک ایمی حاصل کیا ہے۔’’وال اسٹریٹ (1987)‘‘،’’ بیسک انسٹنکٹ(1992)‘‘،’’فالنگ ڈاؤن(1993)‘‘،’’دی امریکن پریسیڈنٹ(1995)‘‘،’’ٹریفک(2000)‘‘، اور ’’دی کینڈلبرا(2013)‘‘جیسے سینما کے شاہکاروں میں ان کے کردار نے سینما کی تاریخ میں ایک ناقابل تسخیراثر چھوڑاہے۔ انہوں نے بڑی تعداد میں  حساس فلمیں پروڈیوز بھی کی ہیں، جن میں ’’ون فلیو اوور دی کوکوزنیسٹ(1975)‘‘، ’’دی چائنا سنڈروم (1979)‘‘اور ’’دی گیم (1999)‘‘جیسی فلمی شامل ہیں۔1998میں ، نیو کلیائی عدم پھیلاؤ اور چھوٹے ہتھیاروں اور ہلکے ہتھیاروں کی غیر قانونی تجارت کو روکنے سمیت ترک اسلحہ کے مسائل کے تئیں اُن کے عہد کے لئے، انہیں اقوام متحدہ کا امن کا پیمامبرمقرر کیا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ انہیں اس برس کے اوائل میں کینساس فلم فیسٹول میں اعزازی پام ڈی-اورایوارڈ سے نوازا گیا تھا، جو عالمی فلمی برادری پر اُن کے واضح اور نمایاں اثر کا ایک ثبوت ہے۔

کیتھرین زیٹا جونس اپنے شعبے میں ایک سرکردہ ادارکارہ ہیں، سینمامیں ان کی غیر معمولی تعاون اور فلنتھروپی کے تئیں ان کے عزم کے لئے انہیں تسلیم کیا گیا ہے۔بہت سی فلموں میں اُن کی ناقابل فراموش کارکردگی کی وجہ سے اُن کا کیریئر نمایاں ہوا ہے، جس میں انہوں نے ’’ٹریفک(2000)‘‘، ’’شکاگو(2002)‘‘اور دی ماسک آف زورو(1998)‘‘، جیسی فلموں میں بہترین اداکاری کی ہے، جس کے باعث انہیں وسیع پیمانے پر سراہا گیا ہے۔انہوں نے ایک اکیڈمی ایوارڈ اور ایک برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹ(بی اے ایف ٹی اے)ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے۔

اس سال کے اوائل میں ایک قابل ذکر تقریب میں مائیکل ڈوگلس کو کینسا س فلم فیسٹول کے دوران، مارچ ڈو فلم میں ہندوستان پویلین میں اعزاز سے نوازا گیا تھا، جو فلم صنعت پر ان کے عالمی پیمانے پر اثر کو تسلیم کرنا ہے۔

بات چیت میں

54 ویں اِفّی کے حصے کے طورپر ، مائیکل ڈوگلس اور کیتھرین زیٹا جونس ، بات چیت کے ایک خصوصی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، جس کی میزبانی قومی ایوارڈ حاصل کرنے والے فلم کے پروڈیوسر شیلند سنگھ کریں گے۔ جناب سنگھ ہندوستانی سینما میں اپنی حصہ رسدی کے لئے معروف ہیں۔ وہ پرسیپٹ لمٹیڈ اور سن برن میوزیکل فلم فیسٹول کے بانی بھی ہیں۔ ’’پھر ملیں گے(2004)‘‘ اور’’کانچی ورم (2008)‘‘ سمیت ان کی نمایاں پروڈکشنز کو وسیع پیمانے پرتسلیم کیا گیا ہے اور انہیں بہترین فلم (کانچی ورم)کے لئے نیشنل فلم ایوارڈ حاصل ہوا ہے۔

اس سے قبل ستیہ جیت رے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ،برناڈو برٹولوسی(اِفّی30)، کارلوس سورا(اِفّی53)، مارٹن ایسکورسیس(اِفّی 52)، دلیپ کمار (اِفّی 38)، رزسٹوف زینوسّی(اِفّی 43)اور وونگ کار-وائی (اِفّی 54)جیسی عظیم فلمی شخصیتوں کے علاوہ فلمی دنیا کی دیگر نامور شخصیتوں کو دیا گیا ہے۔

54ویں اِفّی،سینما کی مہارت کی ایک وسیع تقریب ہوگی، کیونکہ یہ مائیکل ڈوگلس ، کیتھرین زیٹا جونس اور شیلندر سنگھ کی غیر معمولی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرے گا۔

 

*************

ش ح۔ ا ع۔ن ع

U. No.10777

iffi reel

(Release ID: 1967349) Visitor Counter : 160