زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

ستمبر 2023 کے لیے ڈی اے آر پی جی کی طرف سے جاری کردہ سی پی  جی آر اے ایم ایس  سے متعلق 17ویں رپورٹ میں محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی  حصولیابیاں

Posted On: 13 OCT 2023 11:48AM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے ستمبر 2023 کے لیے مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام (سی پئ  جی آر اے ایم ایس)  سے متعلق اپنی 17 ویں ماہانہ رپورٹ جاری کی، جس میں عوامی شکایات کی اقسام اور زمروں اور نمٹانے کی نوعیت کا تفصیلی تجزیہ فراہم کیا گیا ہے۔

ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کی کامیابیاں:

  • محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کو ستمبر 2023 میں سب سے زیادہ 11198 عوامی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
  • محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود ستمبر 2023 کے لیے گروپ اے (500 سے زیادہ شکایات) کے اندر شکایات کے ازالے کی تشخیص اور انڈیکس میں  کارکردگی کے لحاظ  سے سرفہرست ہے۔
  • سی پی جی آر اے ایم ایس کو کامن سروس سنٹر (سی ایس سی) پورٹل کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے اور محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کو ستمبر 2023 میں سب سے زیادہ 5167 شکایات موصول ہوئی ہیں۔
  • ستمبر 2023 کے مہینے میں محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کو موصول ہونے والی 46.14 فیصد شکایات سی ایس سیزکے ذریعے درج کی گئی ہیں ،یعنی موصول ہونے والی  11198  شکایات  میں سے 5167 شکایات سی ایس سیز کے ذریعے درج کی گئی ہیں۔
  • ماہ ستمبر 2023 کے دوران 387 شکایات  درج کرائی گئیں، 11198 نئی شکایات موصول ہوئیں، جس سے  موصول ہونے والی شکایات  کی مجموعی تعداد  11585  ہو گئی  ، جس میں سے 8830  نپٹائی گئیں  اور 30 ستمبر 2023  تک  2755 شکایات زیر التوا تھیں۔
  • جنوری سے ستمبر 2023 تک، 31 دسمبر 2022  سے  5145 شکایات پیش کی گئیں،  95687 نئی شکایات موصول ہوئیں،   جس  سے ان کی مجموعی تعداد  100832 ہوگئی  جس میں سے  98077  شکایات  نپٹائی گئیں اور 30  ستمبر   2023  کو   2755 شکایات زیر التوا تھیں۔ اس مدت کے دوران  شکایات نپٹانے کی 97 فیصد  شرح حاصل کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ف ا ۔ ق ر

U. No. 10766



(Release ID: 1967304) Visitor Counter : 90