امور داخلہ کی وزارت

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیرجناب امت شاہ نے آج ہریانہ کے روہتک میں برہمالین شری چندناتھ یوگی جی کے مجسمہ اور دیش میلہ کے مقدس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی


مہنت شری چند ناتھ یوگی جی اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ صرف وزیراعظم  نریندر مودی قومی مفاد کے ناممکنہ کام انجام دے سکتے ہیں

وزیراعظم نریندرمودی نے پوری دنیا میں یوگا اور آیوروید کی بھارتی وراثت کو مقبول کیا

وزیراعظم مودی جی نے ملک میں اس طرح کا بنیادی ڈھانچہ تیار کیا ہے کہ جب ملک آزادی کے 100 سال کی تقریب منائے گا تو ہرشعبے کی طرح ہندوستان کھیلوں میں بھی  دنیا میں پہلے مقام پر رہے گا

آزادی کے بعد پہلی مرتبہ ہندوستانی کھلاڑیوں نے ایشیائی کھیلوں میں 100 سے زیادہ تمغے جیتے ہیں اور یہ بڑے ہی فخر کی بات ہے اور ملک کے لیے  بھی خوشی کی بات ہے خاص کر ہریانہ کے لیے

ناتھ فرقے نے ہندو فرقوں میں ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے۔ ایسا سمجھاجاتا ہے کہ ناتھ فرقہ خود بھگوان شیو کے ذریعے شروع کیا گیا تھا

ناتھ فرقہ کے 9 ناتھوں کی روایت میں بابا مست ناتھ سے لے کر بابا بالک ناتھ جی تک کئی سادھو سنتوں نے سماجی خدمت کی کئی سمت تیارکرنے کے لیے کام کیا ہے۔ اس طرح آج پورے فرقے میں اس مٹھ کی تعظیم کا احساس پایا جاتا ہے

مٹھ نے صحت اور تعلیم کے شعبے میں کئی اہم ادارے تعمیر کرنے میں اہم تعاون کیا ہے

Posted On: 11 OCT 2023 7:11PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج ہریانہ کے روہتک میں برہمالین شری چندناتھ یوگی جی کے مجسمہ اور دیش میلہ کے مقدس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو سمیت بہت سی شخصیتیں بھی موجود تھیں۔

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ملک بھر سے بہت سے سادھو سنت یہاں آئے  تاکہ مہنت چندناتھ جی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنت شری چند ناتھ یوگی جی اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ صرف وزیراعظم  نریندر مودی قومی مفاد کے ناممکنہ کام انجام دے سکتے ہیں۔

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان کئی فرقوں کی سرزمین ہے اور بہت سے ملکوں کے لیے  کئی مذہبی رہنماؤں نے عبادت کی اورکائنات کے خفیہ رازوں کاانکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ ناتھ فرقہ  نےہمارے ہندوؤں میں ایک منفرد حیثیت حاصل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا کہا جاتا ہے کہ ناتھ فرقہ خود بھگوان شیو نے ہی شروع کیاتھا۔جناب شاہ نے کہا کہ اس طرح تمام فرقے میں اس مٹھ کے تئیں تعظیم کا احساس ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ناتھ فرقہ کے 9 ناتھوں کی روایت میں بابا مست ناتھ کے کئی سنتوں سے لے کر بابا بالک مٹھ جی نے سماجی خدمات کی سمت میں اس مٹھ  کے تئیں احترام کا احساس ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مٹھ نے صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہت سے ادارے بھی تعمیر کیے ہیں اور ایک یگیہ بھی شروع کیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ کووڈ عالمی وباکےدوران بھی یہ مٹھ آگے آیا اور اس نے یہاں لگاتار خدمت کا ایک یگیہ شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کی روایت آٹھویں صدی سے ہی یہاں جاری ہے اور اب بالک ناتھ جی اسے آگے لے جانے کی طرف سوچ رہے ہیں۔

آزادی کے بعد پہلی مرتبہ ہندوستانی کھلاڑیوں نے ایشیائی کھیلوں میں 100 سے زیادہ تمغے جیتے ہیں اور یہ بڑے ہی فخر کی بات ہے اور ملک کے لیے  بھی خوشی کی بات ہے خاص کر ہریانہ کے لیے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک خاص کر پورے ہریانہ کے لیے بڑے ہی خوشی اور فخر کی بات ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ چاہے یہ ٹوکیو اولمپک ہو، پیرالیمپکس ہو، کامن ویلتھ گیمس یا عالمی چمپئن شپ کے مقابلے ہوں ، 2014 کے بعد سے ہرمقابلے میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں زبردست نکھار آیا ہے اور انہوں نےشاندار پیش رفت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جناب وزیراعظم نریندرمودی نے قومی سطح کے لیے گاؤں سے ہونہار کھلاڑیوں کی تلاش کے لیے کھیلوں کے واسطے اہم اقدامات کیے ہیں اور ان کی تربیت کے لیے عمدہ کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شفاف طریقے سے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ان کی فزیکل حالت کو ٹھیک ٹھاک رکھنے کے لیے تغذیہ اور ان کے مالیہ پر تشویش کودیکھتے ہوئے تربیت پر دھیان دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے شروع کیے گئے ’کھیلو انڈیا‘ جیسے پروگراموں نے ایک بساط بدلنے والے کے طور پر ثابت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی جی  نے ملک میں اس طرح کا بنیادی ڈھانچہ تیار کیا ہے کہ جب ملک آزادی کے 100 سال کی تقریب منائے گا تو ہرشعبے کی طرح ہندوستان کھیلوں میں بھی  دنیا میں پہلے مقام پر رہے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندرمودی نے حال ہی میں ہندوستان میں منعقد ہوئی جی 20 کانفرنس کے دوران دہلی اعلامیہ پیش کیا جو پوری دنیا کے ذریعے متفقہ طور پر منظور کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں  اس طرح کے کئی فیصلے کیے گئے جو آنے والے وقت میں ملک کی معیشت کو جہت دیں گے اور ایک بساط بدلنےوالی حیثیت ثابت ہوں گے۔جناب شاہ نے کہاکہ گزشتہ 9 سال میں وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ملک کی کئی ثقافتی وراثتوں کو بحال کیا۔ سال 2019 میں وزیراعظم جناب نریندرمودی نے اجودھیا میں رام مندر میں بھومی پوجن کیا اور 2024 میں ہم وہاں ایک بڑے مندر میں لگائے گئے رام للاکا نظارہ کرسکیں گے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی نے اجین میں کاشی وشوناتھ کوریڈور مہاکال کوریڈور کی تعمیر کا کام انجام دیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ 9 سال میں کشمیر میں شاردھا پیٹھ کی بحالی ، کرتارپورکوریڈور کی تعمیر، کیدارناتھ اور بدری ناتھ کومضبوط بنانے کا بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح سےگزشتہ 9 سال میں ہندوستان میں ثقافتی نشاط ثانیہ کے 9 سال مکمل ہوئے ہیں۔جناب شاہ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندرمودی نےپوری دنیا کی محاذ پر یوگا اور آیوروید کو مقبول بناکر یوگا اورآیوروید کی بھارتی ثقافت کو آگے لے کر گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم جناب نریندرمودی نے کاشی مندرسنگمم، کاشی تیلگوسنگمم اور کاشی سوراشٹ سنگمم کے ذریعے جنوب اور شمال کو بھی جوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب نریندرمودی نے ثقافتی طریقۂ کار اپناکر نئی پارلیمنٹ کی عمارت میں چولا سلطنت کی نشانی دھرم ڈانڈا  سینگول کو نصب کیا ہے جس نے پورے ملک کی ثقافت اور روحانی تحریک کے لیے ایک نئی جہت اوربیداری پیدا کی ہے۔

*************

 

  ش ح۔ ح ا ۔ ج ا  

U-10700



(Release ID: 1966920) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil