وزارت خزانہ
سی بی ڈی ٹی نے خصوصی مہم 3.0 کا پہلا ہفتہ مکمل کیا
Posted On:
11 OCT 2023 6:28PM by PIB Delhi
وزارتِ خزانہ کے براہ راست ٹیکس کامرکزی بورڈ (سی بی ڈی ٹی) ملک کے مختلف حصوں میں واقع محکمہ انکم ٹیکس کے دفاتر کے اندر سواچھتا پر خصوصی مہم 3.0 چلا رہا ہے۔ یہ مہم 2 اکتوبر ، 2023 ء سے شروع ہوئی اور 31 اکتوبر ، 2023 ء تک جاری رہے گی۔
اس مہم کے پہلے ہفتے میں محکمہ کی طرف سے دو بہترین طریقوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ عوامی شکایات کے ازالے پر توجہ بڑھانے کے مقصد کے ساتھ، مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے محکمہ انکم ٹیکس میں شکایات کے ازالے کے طریقۂ کار پر ایک ڈیجیٹل ای لرننگ کورس کا افتتاح کیا، جسے کرم یوگی بھارت کے آئی گوٹ پلیٹ فارم پر اَپ لوڈ کیا گیا ہے۔ اس کورس سے عوامی شکایات کے ازالے میں محکمہ کے افسران اور اہلکاروں کی صلاحیتوں میں اضافے کی امید ہے۔
اس کے علاوہ ، کچرے کے مکمل خاتمے کے ہدف (ری سائیکل، ری یوز اور ری پرپز) حاصل کرنے کے مقصد سے شمال مغربی خطے کے پی آر سی سی آئی ٹی نے چنڈی گڑھ کی آئیکر بھون کی عمارت میں پودوں کے لیے نامیاتی کھاد کے طور پر کیفے میں کافی بنانے کے لیے استعمال ہونے والی کافی کی پھلیوں کی باقیات کو استعمال کرنے کا سبز طریقہ اپنایا ہے ۔
خصوصی مہم 3.0 کے پہلے ہفتے میں محکمہ کے افسران اور اہلکاروں کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی۔ اس ہفتے میں، محکمے نے 119 صفائی مہم چلائیں ، 7,058 بیکار فائلوں کو ختم کیا اور کباڑ کو فروخت کرکے 16 لاکھ روپے کا ریونیو حاصل کیا اور اس عمل سے تقریباً 14,836 مربع فٹ جگہ خالی کی گئی ۔ اس کے علاوہ ، اس ہفتے کے دوران 3667 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا اور 327 عوامی شکایات کی اپیلیں نمٹائی گئیں۔ اس مہم کی پیش رفت کی یومیہ بنیاد پر مرکزی طور پر نگرانی کی جا رہی ہے اور ڈی اے آر پی جی کے زیر اہتمام ایس سی پی ڈی ایم پورٹل پر ڈاٹا کو اَپ لوڈ کیا جاتا ہے۔
سی بی ڈی ٹی ، عوام تک رسائی حاصل کرنے اور سووچھتا مہم کے تحت اپنی کوششوں کو اجاگر کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کر رہا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز، پرنسپل چیف کمشنر ریجنز کے علاقائی ہینڈلز اور نیشنل اکیڈمی آف ڈائریکٹ ٹیکسز ( این اے ڈی ٹی ) کے ذریعے سووچھتا مہم کے لیے بیداری کو فروغ دینے کی خاطر X (پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) پر اس ہفتے میں 130 سے زیادہ ٹوئیٹس پوسٹ/دوبارہ پوسٹ کی گئی ہیں۔ اس مہم کو محکمہ کے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا گیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U.No. 10684
(Release ID: 1966833)
Visitor Counter : 89