بجلی کی وزارت

این ایچ پی سی نے سکم  میں وزیر اعلیٰ  کے راحتی فنڈ میں 3 کروڑ روپے کا عطیہ دیا

Posted On: 11 OCT 2023 5:44PM by PIB Delhi

این ایچ پی سی  نے اکتوبر ، 2023 ء کی رات لہونک میں جھیل پھٹنے کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر متوقع قدرتی آفات کے متاثرین کے لیے حکومت کی امدادی کوششوں میں مدد کی خاطر سکم میں وزیر اعلیٰ  کے راحتی فنڈ میں 3 کروڑ روپے (تین کروڑ روپے) کا عطیہ دیا ہے۔  ادائیگی کرنے کی یہ ہدایت ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ( خطہ سلیگڑی ) جناب ایل کے ترپاٹھی ، ایچ او پی تیستا – V پاور اسٹیشن جناب  سی آر داس، ایچ او پی ایس تیستا – IV ، ایچ ای پروجیکٹ جناب لیندھپ لیپچا نے تیستا -  VI ایچ ای پروجیکٹ ، گینگٹوک ، سکم کے ساتھ مل کر 10 اکتوبر ، 2023 ء کو سکم کے وزیر اعلیٰ جناب پریم سنگھ تمانگ کو پیش کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LSRE.jpg

3 اور 4 اکتوبر ، 2023 ء کی درمیانی رات میں شمالی سکم کی لہونک جھیل کے پھٹنے کی وجہ سے آئے سیلاب کی وجہ سے دریائے تیستا میں بہت زیادہ بہاؤ بڑھ گیا تھا۔ اس تیز سیلاب کے نتیجے میں سکم کی دریائے تیستا میں پلوں، شاہراہ این ایچ – 10  کے کچھ حصے، چھوٹے شہروں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ این ایچ پی سی  کے تمام  افراد ، اس سانحے کی گھڑی میں سکم کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور این ایچ پی سی  انتظامیہ نے ، اس مالی امداد کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں ریاستی حکومت کی امدادی کوششوں میں مکمل تعاون فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  این ایچ پی سی ،  اس آفت کے شروع ہونے کے بعد سے متحرک ہے اور متاثرین کے لیے امدادی اقدامات فراہم کرنے میں مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ این ایچ پی سی  نے پہلے ہی ریاستی انتظامیہ کے ساتھ تال میل میں سیلاب متاثرین کے لیے لنگر، راشن اور دیگر ساز و سامان کی تقسیم کا بندوبست کیا ہے۔ این ایچ پی سی کی طرف سے مختلف مقامات پر لنگر کے انتظامات حالات کے معمول پر آنے تک جاری رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا  )

U.No.  10683



(Release ID: 1966829) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Tamil