مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’قومی نشریاتی پالیسی‘‘ کی تشکیل کیلئے ملنے والی تجاویز  سے متعلق ٹرائی  کے پیش تر از مشاورت  پیپر پر تبصرے حاصل کرنے کی آخری تاریخ بڑھا دی گئی

Posted On: 11 OCT 2023 4:05PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے 21 ستمبر 2023 کو ’’قومی نشریاتی پالیسی‘‘کی تشکیل کے لیے ملنے والی تجاویز  پر  ایک پیش تر از مشاورت  پیپرجاری کیا تھا۔ پیش تر ا ز مشاورت  پیپر میں اٹھائے گئے مسائل پر ذمہ  داران سے تبصرے حاصل کرنے کی آخری تاریخ  10 اکتوبر 2023 مقرر کی گئی تھی۔

مذکورہ بالا پیش تر از مشاورت پیپر پر تبصرے جمع کرانے کے لیے ذمہ داران کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2023 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے ذیل کے ای میل:  ID advbcs-2@trai.gov.in اور jtadvbcs-1@trai.gov.in پر ترجیحی طور پر الیکٹرانک شکل میں بھیجے جا سکتے ہیں۔ کسی بھی وضاحت/معلومات کے لیے جناب انیل کمار بھاردواج، مشیر (بی اینڈ سی ایس) سے ٹیلی فون نمبر

+91-11-23237922پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

***

ش ح ۔  ع س   ۔ ک ا

U.NO.10677


(Release ID: 1966734) Visitor Counter : 108