کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایل سی انڈیا لمیٹڈ نے گرِڈکو لمیٹڈ کے ساتھ 800میگاواٹ بجلی کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کیے

Posted On: 29 SEP 2023 1:35PM by PIB Delhi

وزارت کوئلہ کے تحت این ایل سی انڈیالمیٹڈ (این ایل سی آئی ایل) اور گرڈکو لمیٹڈ نے اڈیشہ میں  این ایل سی آئی ایل کے مجوزہ نیویلی تالابیراسپرکریٹیکل تھرمل پاوراسٹیشن (این ٹی ٹی پی پی ) کے مرحلہ -1میں 400میگاواٹ اور مرحلہ -2میں 400میگاواٹ کے لئے  گرِڈکوبھونیشورمیں ایک بجلی خریدنے کے معاہدے (پی پی اے )پردستخط کئے ۔  اس معاہدے کے ساتھ، این ایل سی آئی ایل نے نیویلی تالابیرا سپر کریٹیکل تھرمل پاور اسٹیشن اسٹیج-I کی اپنی 2400 میگاواٹ کی پوری صلاحیت کا معاہدہ کیا ہے۔

جناب ایم پرسنا کمار موٹوپلی، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی)، این ایل سی انڈیا لمیٹڈ اور شری ترلوچن پانڈا، منیجنگ ڈائریکٹر، گرِڈکو لمیٹڈ اور شری گگن بہاری سوین، ڈائریکٹر (ایف اینڈ سی اے ) گرِڈکو لمیٹڈ کی موجودگی میں، بجلی خریدنے کے معاہدے پر جناب  ایم وینکٹاچلم، ڈائریکٹر/پاور، این ایل سی انڈیا لمیٹڈ اورجناب اماکانتا ساہو، ڈائریکٹر (ٹی اینڈ بی ڈی)، گرِڈکو لمیٹڈنے دستخط کئے ۔

این ایل سی آئی ایل نے ماضی میں تمل ناڈو، کیرالہ اور پانڈیچری کے ساتھ بالترتیب 1500 میگاواٹ، 400 میگاواٹ اور 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے لیے نیویلی تالابیرا سپر کریٹیکل تھرمل پاور اسٹیشن اسٹیج-I  سے  اوراین ٹی ٹی پی پی کے 1x800میگاواٹ کی گنجائش کے دوسرے مرحلے میں اسی طرح کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔ 400 میگاواٹ اب گرڈکو اوڈیشہ کے ساتھ منسلک ہے۔

**********

 

(ش ح۔اک ۔ع آ)

U-10661



(Release ID: 1966693) Visitor Counter : 90