سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
بار ہ اکتوبر کو بینائی کا عالمی دن منایا جائے گا
Posted On:
11 OCT 2023 1:19PM by PIB Delhi
بینائی کا عالمی دن ہرسال اکتوبر کی دوسری جمعرات کو منایا جاتا ہے۔ یہ ایک عالمی پروگرام ہے،جس کا مقصد بینائی سے محروم اور بینائی کی کمزوری سے متاثر افراد کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے۔رواں سال بارہ اکتوبر کو یہ دن آیا ہے۔ اس سال کا تھیم ‘ لَو یو ر آئز ایٹ ورک ’(کام کی جگہ پر اپنی آنکھوں سے پیار کریں)ہے۔بینائی کے اس عالمی دن کے موقع پر ہماری توجہ کام کی جگہوں پر اپنی بینائی کی حفاظت کی اہمیت کو سمجھانے میں لوگوں کی مدد کرنے پر ہے اور ہرجگہ کارکنان کی آنکھ کی صحت کوترجیح دینے کے لئے کاروباری لیڈروں پر زوردینا ہے۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے تحت معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی )ملک کے معذور افراد کےتمام ترقیاتی ایجنڈے کی نظرثانی کے لئے ایک نوڈل محکمہ ہے۔عوام کے درمیان بصارت کی کمزوری کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے وژن کے ساتھ محکمہ ملک بھر میں مختلف تقریبات منعقد کرکے اس سے وابستہ اداروں کے ذریعہ بارہ اکتوبر 2023 کو بینائی کا عالمی دن مناتا ہے۔
********
ش ح۔ع ح۔رم
U-10656
(Release ID: 1966574)
Visitor Counter : 137