وزارت خزانہ
مالی سال 2024-2023کے لیے 9 اکتوبر 2023 تک براہ راست ٹیکس کی وصولیاں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اضافہ ظاہر کرتی ہیں
مجموعی براہ راست ٹیکس وصولی میں 17.95 فیصد کا اضافہ
براہ راست ٹیکس وصولی میں(ریفنڈز کا پورا سلسلہ) 21.82 فیصد کا اضافہ
یکم اپریل 2023 سے 09 اکتوبر 2023 کے دوران 1.50 لاکھ کروڑ روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے
Posted On:
10 OCT 2023 5:35PM by PIB Delhi
براہ راست ٹیکس کی وصولیوں کے عارضی اعداد و شمار میں 09 اکتوبر 2023 تک مسلسل اضافہ جاری ہے، جس میں مجموعی وصولی 11.07 لاکھ کروڑروپے ہے۔ جو گزشتہ سال کے دوران اسی مدت کے لیے مجموعی وصولی سے 17.95 فیصد زیادہ ہے۔
براہ راست ٹیکس کی وصولی، رقم کی واپسی کا پورا سلسلہ 9.57 لاکھ کروڑ روپے پر قائم ہے۔ جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے کی مدت کے وصولی کے سلسلے کے مقابلے میں 21.82 فیصد زیادہ ہے۔ یہ وصولی مالی سال 2024-2023 کے لیے براہ راست ٹیکسوں کے کل بجٹ تخمینے کا 52.50فیصد ہے۔
جہاں تک کارپوریٹ انکم ٹیکس (سی آئی ٹی) اور پرسنل انکم ٹیکس (پی آئی ٹی) کی مجموعی آمدنی کے لحاظ سے شرح نمو کا تعلق ہے، سی آئی ٹی کے لیے شرح نمو 7.30 فیصد ہے جبکہ پی آئی ٹی کے لیے یہ شرح 29.53 فیصد ہے (صرف پی آئی ٹی)/29.08 فیصد(پی آئی ٹی بشمول ایس ٹی ٹی)۔
ریفنڈ کی ایڈجسٹمنٹ کے بعد، سی آئی ٹی وصولیابیوں میں خالص نمو 12.39فیصد ہے اور پی آئی ٹی وصولیابیوں میں 32.51فیصد (صرف پی آئی ٹی) 31.85فیصد( ایس ٹی ٹی بشمول)۔
یکم اپریل 2023 سے 09 اکتوبر 2023 کے دوران 1.50 لاکھ کروڑ روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے۔
*************
ش ح۔ س ب۔ رض
U. No.10650
(Release ID: 1966546)
Visitor Counter : 82