عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ٹری ڈیش بورڈ میں انٹیلجنٹ گریوینس مانیٹرنگ سسٹم(آئی جی ایم ایس)  2.0 پبلک گریونس پورٹل اور خودکار تجزیہ کا آغاز کیا


ڈی اے آر پی جی  نے پہلے ہفتے کے دوران ‘‘ڈیجیٹل ڈی اے آر پی جی ’’ تھیم کے تحت خصوصی مہم 3.0 کو بڑے پیمانے پر شروع کیا

پین انڈیا یونیفائیڈ سروس پورٹلز ، عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے مصنوعی ذہانت / اُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے پر خصوصی  طور پر زور دیا گیا

Posted On: 11 OCT 2023 10:19AM by PIB Delhi

عملے، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 29 ستمبر 2023 کو ‘‘ڈیجیٹل  ڈی اے آر پی جی’’  تھیم کے تحت ڈی اے آر پی جی’ میں خصوصی مہم 3.0 کا آغاز کیا۔ ‘‘ڈیجیٹل ڈی اے آر پی جی’’کے تھیم کے تحت انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے نے خصوصی مہم 3.0 کے تحت پورے ہندوستان میں متحدہ خدمات بہم رسانی  پورٹل کو فروغ دینے، عوامی شکایات پر مشتمل زیر التواء پڑے معاملات کی تعداد کو کم کرنے، عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے اے آئی / ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے،  پائیدار طور طریقوں کو فروغ دینے اور دفتر میں صفائی اور موثر ریکارڈ کے انتظام کو یقینی بنانے کے لیے کئی اہم اقدامات کیے ہیں ۔

یونیفائیڈ سروس پورٹل: ڈی اے آر پی جی’ نے 27 سینئر افسران کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی جس میں رائٹ ٹو سروس کمشنرز ریاستوں/ ریاست کے زیرانتظام علاقے اور ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے سروس کے حق کے قانون کو نافذ کرنے والے سینئر افسران پر مشتمل ہے  جس کا مقصد   164 ایسی  خدمات کی نشاندہی  کرنا ہے  جو پورے ہندوستان میں 56 لازمی ای سروسز کے علاوہ ای خدمات کے طور پر فراہم کی جا سکتی ہیں۔  آر ٹی ایس کے چیف کمشنرز کو ڈی اے آر پی جی’ کی ‘‘نیسڈا آگے بڑھنے کا راستہ’’ اشاعتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ڈی اے آر پی جی’ کی طرف سے جاری کردہ چھ نیسڈا آگے بڑھنے کا راستہ کی ماہانہ رپورٹس، ‘‘ نیسڈا آگے بڑھنے کا راستہ ’’ ڈیش بورڈ پر ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی طرف سے فراہم کی جانے والی ای-سروسز اور لازمی ای-سروسز کی تعداد کے لیے بنیادی لائن طے کرتی ہے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  انسانی عمل کے بغیر،  از خود  بہم رسانی اور متحدہ سروس ڈیلیوری پورٹلز کو فروغ دینے کی ضرورت کے حوالے سے  حساس بنایا گیا۔ ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں نے سیکٹر وار ای-سروسز اور آف لائن خدمات کو آن لائن پلیٹ فارم پر منتقل کرنے کے ریاستی مخصوص مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ فی الحال ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے ساتھ 14,736 ای خدمات فراہم کرتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ 1028 ای خدمات فراہم کرتے ہیں۔ 2,016 میں سے 1,505 لازمی ای خدمات دستیاب ہیں، جو 74.6فیصد کام کی تکمیل کی شرح پیش کرتی ہیں۔ جموں و کشمیر، کیرالہ اور اوڈیشہ اپنی 100فیصد خدمات اپنے شناخت شدہ سنگل یونیفائیڈ سروس ڈیلیوری پورٹل یعنی ای-یو این این اے ٹی، ای سیونم اور اوڈیشہ ون کے ذریعے فراہم کرتے ہیں۔ آر ٹی ایس کمشنروں نے یقین دلایا کہ متحدہ سروس پورٹل کو اپنانے کی تمام کوششیں کی جائیں گی اور تمام ریاستوں میں ای-سروسز کو سو فیصد عمل درآمد والی بنانے کی تمام کوششیں کی جائیں گی۔

عوامی شکایت  پر مبنی زیر التوا معاملات  کی تعداد میں کمی: ڈی اے آر پی جی نے 7 ستمبر 2023 کو جاری کردہ سی پی جی آر اے ایم ایس  پر 17 ویں ماہانہ رپورٹ جاری کی تاکہ تمام وزارتوں/ محکموں کو خصوصی مہم 3.0 کے تحت عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور معیاری ازالے کے بارے میں حساس بنایا جا سکے۔ ستمبر، 2023 میں، تمام وزارتوں/محکموں میں شکایت کے ازالے کا اوسط وقت 19 دن ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IN3K.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028ODS.png

شکایات کے موثر ازالے کے لیے مصنوعی ذہانت / ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزیر مملکت برائے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن نے 29 ستمبر، 2023 کو ٹری ڈیش بورڈ پورٹل میں آئی جی ایم ایس  2.0 عوامی شکایت پورٹل اور خودکار تجزیہ کا آغاز کیا۔ ( آئی جی ایم ایس ) 2.0 ڈیش بورڈ کو آئی آئی ٹی  کانپور نے مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کے ساتھ سی پی جی آر اے ایم ایس کو اپ گریڈ کرنے کے لیے  ڈی اے آر پی جی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے کے بعد لاگو کیا ہے۔ ڈیش بورڈ درج کردہ اور نمٹائی گئی شکایات ریاست وار اور ضلع وار درج کردہ شکایات اور وزارت وار ڈیٹا کا فوری جدولوں پر مبنی  تجزیہ فراہم کرتا ہے، ۔ اس کے علاوہ، ڈیش بورڈ حکام کی  شکایت کی اصل وجہ کی نشاندہی کرنے میں بھی مدد کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037X6M.png

سی پی جی آر اے ایم ایس  میں بھارت جی پی ٹی کو اپنانا: ڈی اے آر پی جی نے آئی آئی ٹی ممبئی کی قیادت میں بھارت جی پی ٹی ٹیم کے ساتھ صیغہ راز میں  رکھے جانے والے معاہدے پر دستخط کیے ہیں تاکہ بھاشینی کے ذریعہ تقویت یافتہ انڈیا اسپیسیفک لارج لینگویج ماڈلز (ایل ایل ایم) پر کام کیا جا سکے تاکہ سی پی جی آر اے ایم ایس کے لیے ایک نمایاں بڑی زبان کا ماڈل دیا جا سکے  جس کے ذریعہ مستقبل قریب میں  سی پی جی آر اے ایم ایس میں شہریوں کی شکایات کے  ازالے کو مزید آسان بنایا جا سکے ۔

مذکورہ بالا کے علاوہ، ڈی اے آر پی جی نے پہلے ہفتے کے دوران 145 عوامی شکایات کا ازالہ کیا ہے اور 100فیصد فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔ جائزہ لینے کے بعد، 447 فزیکل فائلوں کو ختم کرنے کے لیے شناخت کی گئی ہے، جن میں سے 140 فائلوں کو پہلے ہفتے کے دوران ختم کیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ، بند کرنے کے لیے 1317 فائلوں کی نشاندہی کی گئی تھی، جن میں سے سبھی کو ای-آفس میں کامیابی سے بند کر دیا گیا ہے۔

روزانہ کی پیش رفت کی سینئر افسران کے ذریعہ  نگرانی کی جا رہی ہے۔ محکمہ اس مہم 3.0 میں اپنی کارکردگی کو گزشتہ سال کی مہم 2.0 کے مقابلے میں بہتر بنانا چاہتا ہے۔

*************

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.10646



(Release ID: 1966531) Visitor Counter : 105