پارلیمانی امور کی وزارت

9ویں پی 20 سربراہ ملاقات میں شرکت کی غرض سے جی 20 ممالک کے پریزائڈنگ افسران کی بھارت  آمد کا سلسلہ شروع


کل افریقی پارلیمنٹ کے صدر پہلی مرتبہ پی 20 میں شرکت کریں گے

پی 20 سربراہ ملاقات کے دوران اس موضوع پر غور وخوض کیا جائے گا کہ پارلیمنٹ کس طرح عالمی حکمرانی کو آگے بڑھا سکتی ہیں

Posted On: 10 OCT 2023 8:14PM by PIB Delhi

جی 20 پارلیمانی اسپیکرس کی سربراہ ملاقات (پی 20 سربراہ ملاقات) کے 9ویں ایڈیشن کے آغاز میں دو دنوں سے کچھ زیادہ کا وقت رہ گیا ہے، جی 20 کے رکن ممالک اور مدعو ممالک کے پریزائڈنگ افسران نئی دہلی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ ماہ ستمبر میں نئی دہلی سربراہ ملاقات میں منظور کیے گئے ڈگر سے ہٹ کر اعلانیے کے بعد، پی 20 سربراہ اجلاس جی 20 کے رکن ممالک اور مہمان ممالک کے اسپیکر حضرات/ سربراہان مقننہ کو ایک پلیٹ فارم پر لاتا ہے تاکہ یہ دریافت کیا جا سکے کہ پارلیمنٹ کس طرح عالمی طرز حکمرانی کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھا سکتی ہے، جس سے حکمرانی کے لیے پارلیمانی نقطہ نظر سامنے آئے۔ کل افریقی پارلیمنٹ کے صدر نئی دہلی سربراہ ملاقات میں جی20 گروپنگ میں افریقی یونین کے مستقل رکن کے طور پر شامل ہونے کے بعد پہلی مرتبہ بھارت میں ہونے والی جی20 تقریب میں شرکت کریں گے۔

بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کی اسپیکر محترمہ ڈاکٹر شیرین شرمین چودھری آج نئی دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے پہنچیں۔ بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ پی20 سربراہ  اجلاس کے خصوصی مدعوئین میں شامل ہیں۔ پارلیمنٹ کی جانب سے رکن پارلیمنٹ لوکیٹ چٹرجی کے ذریعہ محترمہ چودھری کا پرتپاک اور روایتی طور پر استقبال کیا گیا۔

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے پریزائڈنگ افسران ، آسٹریلیائی سینیٹ کی صدر سینیٹر محترمہ سو لائنس، اور آسٹریلیا کے ایوانِ نمائندگان اسپیکر محترم جناب ملٹن ڈک 07 اکتوبر 2023 کو سنیچر کے روز نئی دہلی پہنچے۔ دونوں معززین کی آمد پر ان کا استقبال رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ہرش وردھن کے ذریعہ کیا گیا۔

جمہوریہ کوریا، سعودی عرب، انڈونیشیا اور برطانیہ کے وفود کے آج پہنچنے کی توقع ہے۔

جن 200 سے زائد پارلیمانوں اور دیگر قائدین نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے ان میں مندرجہ ذیل افسران شامل ہیں:

  • محترمہ شیرین شرمین چودھری، پارلیمنٹ کی اسپیکر، بنگلہ دیش
  • محترم ملٹن ڈک، ایوان نمائندگان کے اسپیکر، آسٹریلیا
  • محترم لنڈسے ہوئل، ہاؤس آف کامنس کے اسپیکر، برطانیہ
  • محترم جناب تاج الدین عباس، نائیجیریا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر
  • محترمہ اینا لیلیا رویرا ، اسپیکر، سینیٹ، میکسکو
  • محترم کم جن پیو، اسپیکر، قومی اسمبلی، جمہوریہ کوریا
  • محترم جناب سقر غوباش، وفاقی قومی کونسل کے اسپیکر، متحدہ عرب امارات
  • محترم سوروج دیو پھوکر، قومی اسمبلی کے اسپیکر، ماریشس
  • محترم نوسیویو ماپیسا – نکواکولا، قومی اسمبلی کے اسپیکر، جنوبی افریقہ
  • محترمہ پوان تجاہجانی دوارینی مہارانی، جمہوریہ انڈونیشیا کے ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر
  • محترم کیان پینگ سی، پارلیمنٹ کے اسپیکر، سنگاپور
  • محترمہ فرانسیسکا لوچ آرمنگول سوسیاس، اسپیکر – کانگریس آف ڈپٹیز، اسپین
  • محترم وی ہی، ڈپٹی اسپیکر، چین
  • جناب ہیرویوکی ناگاہاما، ڈپٹی اسپیکر ، ہاؤس آف کونسلرس، جاپان
  • ڈاکٹر عبداللہ الشیخ، اسپیکر صدر، شورہ کونسل، سعودی عرب
  • محترم شیخ عبدالمالک ال خلیلی، اسٹیٹ کونسل کے چیئرمین، عمان
  • محترم آموس ماسوندو، ایم پی، نیشنل کونسل آف پراونسیز کے چیئرپرسن، جنوبی افریقہ
  • محترمہ مارسیلا گویرا، صدر چیمبر آف ڈپٹیز، میکسکو
  • محترم جبرین براؤ، سینیٹ  کے نائب صدر، وفاقی جمہوریہ نائیجیریا
  • محترمہ ویلنٹینا میٹ وِنکو، روسی وفاق کی وفاقی کونسل کی چیئرپرسن
  • محترم اگنازیو لا روسا، اٹلی کی سینیٹ کے صدر، اٹلی
  • ڈاکٹر جین انتونی بروئن، سینیٹ کے صدر، نیدرلینڈس
  • محترم نکولا بیئر، نائب صدر، یوروپی پارلیمنٹ، یوروپی یونین
  • محترم فرنانڈو دورادو فریاس، ڈپٹی سکریٹری جنرل – سینیٹ، اسپین
  • ڈاکٹر بدریہ ابراہیم الشیحی، اسٹیٹ کونسل کے نائب چیئرمین، عمان
  • جناب کریم عبدالکریم داروِش، ایوان نمائندگان کے رکن – وفد کے قائد، مصر
  • جناب آرتھر سیزر پریرا ڈی لیرا، صدر ، وفد کے سربراہ، برازیل
  • ڈاکٹر ایشبر ولڈی گیورگس گایو، کل افریقی پارلیمنٹ کے قائم مقام صدر
  • محترم دوارتے پاچیکو، صدر بین پارلیمانی یونین

پارلیمانی اسپیکرس کی سربراہ ملاقات (پی 20) کا انعقاد جی 20 کے صدر کے طور پر دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت  کے ذریعہ 13 سے 14 اکتوبر 2023 کے دوران ، نئی دہلی کے دوارکا میں، نوتعمیر شدہ انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایکسپو سینٹر (آئی آئی سی سی)، یشوبھومی میں کیا جا رہا ہے۔ اس سربراہ اجلاس کا آغاز عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔

Image

9ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل 12 اکتوبر 2023 کو لائف (طرز حیات برائے ہمہ گیر ترقی) کے موضوع پر پارلیمانی فورم منعقد ہوگا، جبکہ خود سربراہ اجلاس میں 4 اعلیٰ سطحی سیشن شامل ہوں گے۔وہ چار موضوعات جن پارلیمان حضرات خورو خوض کریں گے ، ان میں (1) ہمہ گیر ترقیاتی اہداف: حصولیابیوں کی نمائش کرنا، پیش رفت میں تیزی لانا، کے لیے ایجنڈا 2030 (2) ہمہ گیر توانائی تغیر: سبز مستقبل کا راستہ، (3) صنفی مساوات، یعنی خواتین کی اختیارکاری سے لے کر خواتین کی قیادت والی ترقی تک،  کو قومی دھارے میں لانا؛ اور (4) عوامی ڈجیٹل پلیٹ فارموں کے توسط سے عوام کی زندگیوں میں تبدیلی لانا، شامل ہیں۔

’’ایک کرہ ارض، ایک کنبہ، ایک مستقبل کے لیے پارلیمنٹس‘‘ کے موضوع کے ساتھ یہ سربراہ ملاقات بین الاقوامی تعاون، ثقافتی تبادلے اور اقوام کے درمیان سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے مواقع بھی فراہم کرے گی۔

یہ تبادلہ خیال ایک مشترکہ بیان کو اپنانے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا، جس میں جی20 حکومتوں پر زور دیا جائے گاکہ وہ بڑی عالمی چنوتیوں کا حل ان طریقوں سے فراہم کریں جو مساوات، جامعیت اور امن کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

پی 20 سربراہ ملاقات سے متعلق مزی معلومات:

  1. 9ویں جی20 پارلیمانی اسپیکرس کی سربراہ ملاقات (پی20) اور پارلیمانی فورم
  2. وزیر اعظم 13 اکتوبر کو نئی دہلی میں 9ویں جی 20 پارلیمانی اسپیکرس کی سربراہ ملاقات (پی-20) کا آغاز کریں گے

ہیش ٹیگ #Parliament20 کا استعمال کرتے ہوئے، سوشل میڈیا پر بات چیت میں حصہ لیجئے۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10638



(Release ID: 1966483) Visitor Counter : 98


Read this release in: Kannada , English , Hindi