کارپوریٹ امور کی وزارتت

مسابقتی کمیشن آف انڈیا 11تا 13 اکتوبر 2023 نئی دہلی میں 8ویں برکس بین الاقوامی مسابقتی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

Posted On: 10 OCT 2023 5:02PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن آف انڈیا  آٹھویں سی سی آئی  برکس بین الاقوامی مسابقتی کانفرنس  2023 کی میزبانی کرے گا۔اس کانفرنس کا موضوع 'مسابقتی قانون اور پالیسی میں نئے مسائل - طول و عرض، تناظر، چیلنجز' ہے۔ یہ کانفرنس نئی دلی میں 11 تا 13 اکتوبر ہوگی۔ اس میں برکس اور غیر برکس ممالک کے 600 مندوبین  کے علاوہ مسابقتی قانون کے ماہرین ، غیر سرکاری مشیران اور داخلی مدعوئین شرکت کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DSVV.jpg

آج یہاں افتتاحی تقریب میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سی سی آئی کی چیئرپرسن محترمہ رونیت کور نے کہا کہ برکس آئی سی سی کی تقریب ہندوستان میں ایک دہائی کے بعد ہو رہی ہے۔ یہ ایک اہم تقریب ہے۔ کانفرنس کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد مختلف ابھرتے ہوئے مسائل اور برکس ممالک میں مسابقت کے نفاذ میں درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کرنا اور برکس مسابقتی حکام کے درمیان تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا ہے۔

چیئرپرسن نے بتایا کہ لینسی پروگرام اور ڈیجیٹل اکانومی پر مشترکہ رپورٹس جاری کی جائیں گی اور ان پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عزت مآب جسٹس اشوک بھوشن، چیئرپرسن، نیشنل کمپنی لا اپیلٹ ٹریبونل 12 اکتوبر کو برکس آئی سی سی کی افتتاحی تقریب میں کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ برکس مسابقتی حکام کے سربراہان  13 اکتوبر کو اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے۔

برکس مسابقتی حکام کی طرف سے دو سالہ میزبانی کرنے والی کانفرنس، برکس ممالک کے مسابقتی حکام کے درمیان تعاون، تجربے کے تبادلے اور باہمی لرننگ  کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ 8ویں کانفرنس  درج ذیل موضوعات پر تین مکمل سیشنز اور چار بریک آؤٹ سیشنز پر مشتمل ہو گی۔

 

برکس مشترکہ دستاویزات ( لینئنسی پروگرام اور ڈیجیٹل اکنامی رپورٹس)

برکس ممالک میں مسابقتی قانون اور پالیسی میں نئے امور

بازاروں میں مسابقت دوست  ماحول بنانے کیلئے نرم قانون ٹولز کو فروغ دینا

ڈیجیٹل اکانومی میں مسابقت کا تجزیہ: بڑی ٹیکنالوجیز اور الگورتھم

پائیداری اور آب و ہوا میں  تبدیلی: مسابقتی قانون میں نئی جہتیں۔

ابھرتے ہوئے مقابلے کے مسائل میں مارکیٹ اسٹڈیز کا کردار

مرجر کنٹرول کی آزمائشیں: بین الاقوامی تناظر

کانفرنس کے اہم مقررین میں منجملہ اور لوگوں کے  یہ لوگ  شامل ہوں گے:

محترمہ رونیت کور، چیئرپرسن، سی سی آئی

جناب  وکٹر اولیویرا فرنینڈس، کمشنر، سی اے ڈی ای، برازیل

جناب  میکسم شاسکولسکی، سربراہ، ایف اے ایس، روس

محترمہ گان لن، ایس اے ایم آر  کی نائب وزیر،چین کی  ریاستی انسداد اجارہ داری انتظامیہ کی منتظم

محترمہ ڈورس شیپے، کمشنر، سی سی ایس اے، جنوبی افریقہ

افتتاحی  تقریب میں موجود دیگر معززین میں سی سی آئی کے ممبران جناب  انل اگروال، محترمہ سویتا ککڑ اور جناب  دیپک انوراگ سمیت کمیشن کے دیگر سینئر افسران شامل تھے۔

***

 

ش ح ۔  ع س   ۔ ک ا

U.NO.10618



(Release ID: 1966381) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Kannada