شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت میں 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک  خصوصی مہم 3.0 کی سرگرمیاں

Posted On: 06 OCT 2023 6:03PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) اور اس کے ادارے صفائی ستھرائی کی تنظیم سازی کےلئے خصوصی مہم 3.0 میں حصہ لے رہے ہیں۔وزارت  مہم پر عمل درآمدگی  کے مرحلے کے دوران  شناخت شدہ اہداف  کو کامیابی کے ساتھ پورا کرنے کےلئے پوری طرح سے تیار ہے،جو 2اکتوبر،2023 سے شروع ہوئی  اور 31ا کتوبر 2023 تک چلے گی۔مہم کے دوران،پارلیمنٹ کی فیزیکل  فائلوں کے ڈیجیلائزیشن ،کوڑے کچرے اور غیر ضروری چیزوں کو نمٹانے ،زیر التوا معاملوں کو ہٹانے اور کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

 

 

مہم کے دوران کی جانے والی اہم سرگرمیاں:

  • شناخت شدہ پرانی فیزیکل ریکارڈ اور فائلوں کا جائزہ ای ریکارڈ کو برقرار کرنے کے   پروگرام کے مطابق کیا جائےگا۔
  • پی ایم او/ایم پی/ریاستی حکومتوں /آئی ایم سی اور عوامی شکایات اور پارلیمنٹ  کی یقین دہانیوں سے سبھی زیر التوا معاملوں کو نمٹانے کی کوششیں کی جائیں گی۔
  • تیاری کے مرحلے  کے دوران شناخت کیا گیا کوڑا کچرا اور غیر ضروری   سازوسامان  کو  جی ایف آر میں  طے شدہ عمل کے مطابق نمٹایا جائےگا۔
  • ماحولیات کے مطابق روایات کو فروغ دیا جائےگا،مستقل اقدامات کو اپنانے اور ضروری پروٹوکول اور نظام کو نافذ کرنے کےلئے بیداری  پیدا کی جائے گی۔
  • کوڑے کچرے سے منسلک  مسائل کو سمجھنے اور اس کے بندوبست کےلئے ورکشاپس  کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

 

************

ش ح۔ ا م۔

 (U: 10609 )



(Release ID: 1966277) Visitor Counter : 63