صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
نفاذ کے ایک سال کے اندر ہی آبھا پر مبنی اسکین اور شیئر خدمات کا استعمال کرتے ہوئے ایک کروڑ او پی ڈی ٹوکن بنائے گئے
اتر پردیش، کرناٹک اور جموں و کشمیر ریاستیں مریضوں کے لیے ، اس ڈیجیٹل او پی ڈی رجسٹریشن سروس کے نفاذ میں سرفہرست کارکردگی دکھانے والی ریاستوں کے طور پر سامنے آئی ہیں
نیشنل ہیلتھ اتھارٹی (این ایچ اے) ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ،صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی میں شہریوں کی مدد کرنے کی خاطر اسکین اور شیئر جیسی سروس میں استعمال کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے
Posted On:
10 OCT 2023 11:27AM by PIB Delhi
نیشنل ہیلتھ اتھارٹی ( این ایچ اے ) نے آبھا پر مبنی اسکین اور شیئر سروس کا استعمال کرتے ہوئے ، او پی ڈی رجسٹریشن کے لیے 1 کروڑ سے زیادہ ٹوکن تیار کرنے کا ایک اہم سنگ میل حاصل کر لیا ہے ۔ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن ( اے بی ڈی ایم ) کے تحت اکتوبر ، 2022 ء میں شروع کی گئی کاغذ کے بغیر سروس مریضوں کو آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ ( او پی ڈی ) رجسٹریشن کاؤنٹر پر رکھے گئے کیو آر کوڈ کو اسکین کرنے اور فوری رجسٹریشن کے لیے اپنا آبھا پروفائل شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے ۔ یہ سروس فی الحال ، بھارت کی 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 419 اضلاع میں 2,600 سے زیادہ صحت سے متعلق مراکز میں دستیاب ہے۔
ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ اسکین اور شیئر سروس کو صحت عامہ کی مراکز میں تیزی سے اپنایا جا رہا ہے تاکہ مریضوں کے رجسٹریشن کاؤنٹرز پر قطاروں کا انتظام کیا جاسکے اور مریضوں بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں۔ اے بی ڈی ایم پبلک ڈیش بورڈ (https://dashboard.abdm.gov.in/abdm/) کے اعدادوشمار دلّی، بھوپال اور رائے پور کے شہروں میں ، اس کے ایمس میں زیادہ سے زیادہ استعمال کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ، سرفہرست 15 اسپتالوں میں سے 9 کا تعلق اتر پردیش سے ہے۔ کرناٹک، جموں و کشمیر اور دلّی آبھا پر مبنی اسکین اور شیئر سروس کا استعمال کرتے ہوئے بنائے گئے او پی ڈی ٹوکن کی مجموعی تعداد میں اتر پردیش کی تعداد کے برابر پہنچ رہے ہیں ۔ ایمس - نئی دلّی، ایس آر این اسپتال، پریاگ راج اور ایمس - رائے پور سمیت سرکاری اسپتال اسکین اور شیئر سروس کے لیے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی صحت سے متعلق سہولیات کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
اس طرح کی ڈیجیٹل خدمات کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، این ایچ اے کے سی ای او نے کہا کہ – “ اے بی ڈی ایم کا مقصد صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں آسانی اور کارکردگی شامل کرنا ہے۔ او پی ڈی کاؤنٹرز پر اسکین اور شیئر سروس ایک سادہ تکنیکی کارروائی ہے ، جو تقریباً 1 لاکھ مریضوں کو روزانہ کی بنیاد پر اسپتال کی قطاروں میں گزارنے والے وقت کو بچانے میں مدد فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب مریض صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی حاصل کرتے ہیں تو اسی مقام پر ان کے لگنے والے وقت کو کم کرنے کے ارادے کے ساتھ، ہم فارمیسی کاؤنٹرز اور لیبارٹریوں کے لیے ، اس سروس کو بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ بزرگ مریضوں، حاملہ خواتین اور دیگر شہریوں کو صحت کی دیکھ بھال کی خدمات تک رسائی کے وقت ، ان کی مدد کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھایا جائے۔ آبھا پر مبنی رجسٹریشن ، مریضوں کو ، ان کے ڈیجیٹل نسخوں، فارمیسی سلپس اور تشخیصی رپورٹس تک ڈیجیٹل رسائی میں مدد فراہم کرے گی۔
اسپتالوں اور ڈیجیٹل سولیوشن کمپنیوں ( ڈی ایس سیز ) کی جانب سے اسکین اور شیئر سروس کو اپنانے کو مزید فروغ دینے کے لیے، جو کہ صحت کی سہولیات کو اپنی ٹیکنالوجی کی خدمات فراہم کرتے ہیں، این ایچ اے اے بی ڈی ایم کی ڈیجیٹل ہیلتھ انسینٹیو اسکیم ( ڈی ایچ آئی ایس ) کے تحت اسکین اور شیئر لین دین کے لیے مراعات بھی فراہم کی جاتی ہیں ۔ ڈی ایچ آئی ایس کے بارے میں مزید تفصیلات یہاں دستیاب ہیں: https://abdm.gov.in/DHIS
*************
ش ح۔ ش م ۔ع ا
U. No.10597
(Release ID: 1966238)
Visitor Counter : 102