بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

 بندرگاہ ، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت  ملک کے بحری شعبہ کے لئے  بے پناہ مواقع لے کر آئی ہے


تیسری عالمی بحری ہندوستانی سربراہ کانفرنس  2023 ممبئی کے بی کے سی  کے ایم ایم آر ڈی اے گراؤنڈ میں  17سے 19 اکتوبر تک منعقدکی جائے گی

پی ایس ڈبلیو کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے ممبئی میں میڈیا کو اطلاع دی اور انہیں  جی ایم آئی ایس  2023 کے لئے مدعو کیا

Posted On: 09 OCT 2023 4:35PM by PIB Delhi

جیسے جیسے  بندرگاہ ، جہازرانی اور آبی گزرگاہو ں کی وزارت  کے سب سے شاندار پروگرام  -  گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ – 2023 (جی ایم آئی ایس -2023) کی تیاری کررہی ہے   بندرگاہ ، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں  ( پی ایس ڈبلیو ) اور آیوش کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے وزارت میں  وزیر مملکت  جناب شریپد  وائی نائک کے ساتھ  آج ممبئی میں  میڈیا کو اس کی اطلاع دی ۔جی ایم آئی ایس  -2023 ممبئی کے بی کے سی میں واقع  ایم ایم آر ڈی ایس  گراؤنڈ میں  17سے 19 اکتوبر تک  منعقد کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  پی ایس  ڈبلیو کے مرکزی وزیر  جناب سربانند سونووال نے کہا ، ‘‘ وزیر اعظم کے  ‘ایک زمین ،ایک خاندان ، ایک مستقبل ’ کے وژن کے موافق   جی ایم آئی ایس  -2023 کے ہرایک اجلاس کو  عالمی بحری امور پر  غوروخوض  کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔’’  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/11WCM.jpg

جناب سربانند سونووال نے کہا ، ‘‘ جی ایم آئی ایس  -2023 وزیر اعظم کے ‘ آتم نربھر  بھارت  ’ وژن کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور اس میں  پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی حصے داری کے لئے  بے شمار مواقع موجودہیں۔ اس میں  15 لاکھ سے زیادہ  روز گار کے مواقع  پیدا کرنے کی صلاحیت کے ساتھ پورے خطے میں  10 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے مواقع  کی  پہلے سے ہی نشاندہی کی گئی ہے ۔’’

جناب سونووال نے کہا ،‘‘ ہمارا مقصد نیلی معیشت کو فروغ دینا ، سبز بندرگاہوں کی تعمیر کو آگے بڑھانا،  پائیدار بنیادی ڈھانچے   ، کروز سیاحت  اور سمندری صنعت کو آگے بڑھانے کے لئے عالمی سرمایہ کاری کو اپنی جانب متوجہ کرنا ہے۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2RP19.jpg

اس موقع پر جی ایم آئی ایس -2023 پر ‘‘ نیویگیٹنگ ایکسی لینس : انڈیاز میری ٹائم سیکٹر ’’ عنوان سے ایک کتابچہ جاری کیا گیا۔

غور طلب ہے کہ گلوبل  میری ٹائم  انڈیا سمٹ  2023 کا تیسرا ایڈیشن   پیمانے اور حصے داری کے معاملے میں   2016 اور 2017 میں منعقد دو سربراہ کانفرنس کے مقابلے بہت بڑا اور زیادہ جامع  ہونے جارہا ہے ۔

جی ایم آئی ایس  2023 میں  70سے زیادہ   ممالک کے شریک ہونے کی توقع ہے۔ سربراہ کانفرنس میں متحدہ عرب امارات ، جنوبی افریقہ ، آرمینیا ، اٹلی ،سری لنکا ،ترکمانستان ، بیلاروس ، بنگلہ دیش اور میڈا گاسکر کے  کئی سینئر وزراء حصہ لیں گے۔سربراہ کانفرنس     250 سے زیادہ  قومی اور بین الاقوامی  مقررین اور سی ای او  کی میز بانی کرے  گی۔ اس کے علاوہ   مخصوص موضوعات پر مبنی   20سے زیادہ اجلاس منعقد کئے جائیں گے ،جن میں  عالمی گول میز اور 13سے زیادہ  علاقائی اور علاقوں  کی بات چیت شامل ہے۔ بیمس ٹیک ممالک ،چابہار  اور آئی این ایس  ٹی سی (انٹر نیشنل نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور  )، افریقہ ، ہند بحرالکاہل  ، یوروپ اورنئے شروع کئے گئے آئی ایم ای سی (ہند-وسط یوروپ اقتصادی کوریڈور )میں علاقائی تعاون  پر بات چیت کا منصوبہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/3804Y.jpg

ایم او پی ایس ڈبلیو کے سکریٹری جناب ٹی کے رام چندرن نے  اس پروگرام کی اہمیت  پر زور دیا۔ انہوں نے کہا ،‘‘جی ایم آئی ایس بندرگاہوں ، جہازوں کی تعمیر  ، آبی گزرگاہوں اور سمندری تعلیم جیسے  متعدد بحری شعبوں میں  پبلک –پرائیویٹ پارٹنر شپ  کے لئے ایک وسیع کینوس فراہم کرتا ہے۔سربراہ کانفرنس نے کئی فوکس  شعبوں کی نشاندہی کی  ہے ،جن میں  مستقبل کی بندرگاہیں ، ڈی کاربنائیزیشن ،ساحلی جہازرانی اور اندرونی  علاقے میں  آبی آمدورفت (آئی ڈبلیو ٹی )، جہازوں کی تعمیر ،مرمت  اور ری سائکلنگ ،رقم کی فراہمی ،بیمہ اور ثالثی ، اختراع اور ٹکنالوجی ،سمندری سکیورٹی اور سمندری سیاحت شامل ہیں۔’’

ممبئی پورٹ  ٹرسٹ کے چیئر مین جناب راجیو جلوٹہ جی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید معلومات کے لئے  https://maritimeindiasummit.com/ پر جائیں۔

********

  ش ح۔ق ت۔رم

U-10593      



(Release ID: 1966196) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Gujarati