سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈسلیکسیا کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

Posted On: 09 OCT 2023 2:32PM by PIB Delhi

ڈسلیکسیا کا عالمی دن ہر سال منایا جاتا ہے۔ ڈسلیکسیا آموزش  سے متعلق ایک عام عارضہ ہے جو کسی شخص کی صحیح طریقے سے پڑھنے اور لکھنے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے۔ روانی سے پڑھنا اور لکھنا  ڈسلیکسیا  سے متاثر افراد کے لئے ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے۔ ڈسلیکسیا  کے مریض  عام طور پر روانی سے پڑھنے سے قاصر ہوتے ہیں اور بغیر غلطی کئے لکھ نہیں سکتے۔  ڈسلیکسیا سے متاثر افراد  کو د پڑھنے، لکھنے، الفاظ اور  اسکول میں دیئے جانے والے ایسے کاموں کے سلسلے میں بہت مشکلات کا سامنا  کرنا پڑتا ہے جن میں ہاتھ سے آنکھ کے  تال میل  کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈسلیکسیا کا عالمی دن  کے موقع پر ان مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کی  جاتی ہے اور یہ بتایا جاتا ہے کہ  ایسے  عارضے کی صورت میں کیا کرنا چاہیے۔ اس دن  کے منائے جانے کا مقصد شمولیت  والی اور سبھی کی رسائی والی تعلیم کو فروغ دینا اور ڈسلیکسیا سے متاثر افراد کے لئے شکار افراد کی سیکھنے کی کوششوں میں مدد کے لیے موثر حکمت عملیوں کا نفاذ کرنا ہے۔

F77Fhe8akAEpP0E.jpgnild wdd.jpg

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت معذور افراد کو بااختیار بنانے سے متعلق محکمہ (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) ملک کے معذور افراد کے تمام ترقیاتی ایجنڈے کی دیکھ بھال کرنے والا نوڈل محکمہ ہے۔ عوام میں ڈسلیکسیا کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے وژن کے ساتھ، محکمے نے اس سے منسلک اداروں کے ذریعے ملک بھر میں 30 سے زیادہ مقامات پر   ویبینار، فزیکل سیمینار، بیداری پروگرام، مارچ، تین روزہ ورکشاپ، پوسٹر اور کوئز مقابلے جیسی سرگرمیوں کا انعقاد کرتے ہوئے ڈسلیکسیا کا عالمی دن منایا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ ن ا۔

U-10550

                          




(Release ID: 1965937) Visitor Counter : 83


Read this release in: Hindi , English , Tamil