سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جموں و کشمیر میں 82 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے 395 میٹر (2 لین) ماروگ سرنگ کے ساتھ 250 میٹر ڈبل ڈیکر پل (2 لین) کی تعمیر کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکی ہے: جناب نتن گڈکری

Posted On: 08 OCT 2023 1:03PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ایک مراسلہ میں کہا کہ جموں و کشمیر میں 395 میٹر (2 لین) ماروج ٹنل کے ساتھ 250 میٹر ڈبل ڈیکر پل (2-لین) کی تعمیر82 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001H71O.jpg

جناب گڈکری نے کہا کہ یہ انفراسٹرکچر این ایچ-44 کے رامبن سے بانہال سیکشن تک واقع ہے۔ بڑے پروجیکٹ کے حصے کے طور پر، یہ 645 میٹر کا سیکشن ، نہ صرف سفر کی دوری کو 200 میٹر تک کم کرے گا، کھڑی ڈھلان کو کم کیا جائے گا، بلکہ معروف سیتا رام پاسی سلائیڈ ایریا کے لیے متبادل راستہ کی سہولت بھی فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ  یہ پرخطر مارگو ایریا  کی ڈھلانوں کو درکنار کرتے ہوئے گاڑیوں کے ہموار بہاؤ میں سہولت فراہم کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00242LH.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ہم جموں و کشمیر کو غیر معمولی ہائی وے انفراسٹرکچر فراہم کرنے کے اپنے عزم کو ثابت قدمی سے برقرار رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی آمیز ترقی نہ صرف خطے کی اقتصادی ترقی میں معاون ہے بلکہ ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر اس کی کشش کو بھی بڑھاتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BVBQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004RTJB.jpg ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10528



(Release ID: 1965751) Visitor Counter : 98